Abd Add
 

شنگھائی ٹاور

شنگھائی ٹاور کی ۱۲۸ ؍منزلہ عمارت میں جو لفٹ لگائی گئی ہے، اس کی رفتار ایک ہزار میٹر فی منٹ ہے، یہ رفتار امریکا کے ٹوئن ٹاور میں لگائی گئی لفٹ کی رفتار سے دگنی ہے۔

(بشکریہ: ہفت روزہ ’’ٹائم‘‘۔ ۵ مارچ ۲۰۱۲ء)

٭ بچوں کے لیے امریکی ٹی وی سیریلSesame Street کی طرز پر اردو میں ’’سِم سِم ہمارا‘‘ کے نام سے ایک پروگرام تیار اور پیش کرنے کے لیے USAID کی جانب سے ۵ سال کے لیے ۲۰ ملین ڈالر (ایک ارب اسّی کروڑ روپے) کی امداد دی گئی ہے۔ ’’سِم سِم ہمارا‘‘ پاکستانی بچوں کی ’’ذہن سازی‘‘ کے لیے ایک معروف پاکستانی چینل سے عنقریب نشر ہونے والا ہے۔

٭ ۱۹۹۹ء سے ۲۰۰۷ء کے دوران پندرہ ہزار امریکی ہیپاٹائٹس سی سے فوت ہوئے، اسی دوران اس سے بھی زیادہ اموات وہاں ایڈز کی وجہ سے ہوئیں۔

٭ ہالینڈ کے سائنس دان تین لاکھ تیس ہزار ڈالر کی لاگت سے مویشیوں کی خوراک Bovine (ایک پودا) کے خلیوں سے بن کباب کا گوشت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

٭ امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت ۵۹ء۳ ڈالر (تین سو پچیس روپے) فی گیلن (۸ء۳ لیٹر) ہے۔ ۸۵ روپے لیٹر۔

(بشکریہ: ہفت روزہ ’’ٹائم‘‘۔ ۲۷ فروری ۲۰۱۲ء)

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.