مختصر مختصر

دلچسپ اور مختصر معلومات

سوڈان کے صدر عمر البشیر کی روہنگیا مسلمانوں کو کھلی دعوت

April 4, 2016 // 0 Comments

صدر عمر البشیر نے میانمار میں بدھوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے روہنگیا مسلمانوں کو سوڈان میں رہائش اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک میں قبول کرنے پر خوشی محسوس کریں گے‘‘۔ انہوں نے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی کے شکار روہنگیا مسلمانوں کو فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع شہید جامع مسجد کے امام نے گزشتہ جمعہ کے خطبے میں ’’گلوبل روہنگیا مرکز‘‘ کے سربراہ عبداللہ معروف کو روہنگیا مسلمانوں کے ملک میں داخلے اور انہیں سرکاری اجازت نامے کی دستاویزات دینے سے متعلق سوڈان کے صدر عمر البشیر کے تیاریاں شروع [مزید پڑھیے]

میانمار میں پہلا منتخب سویلین صدر

April 4, 2016 // 0 Comments

پچاس سال بعد میانمار (برما) کے پہلے منتخب سویلین صدر ’ہیٹن کیاو‘ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ میانمار کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ڈی ایل) کے رہنما ہیٹن کیاو نے صدر تھین سین کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا ہے۔ تھین سین نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں وسیع پیمانے پر سیاسی اصلاحات متعارف کروائی تھیں۔ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں این ڈی ایل کی بھاری اکثریت کے ساتھ فتح کے بعد اب قیادت کی منتقلی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ ان انتخابات کو ملک کے تاریخی اور سب سے شفاف انتخابات سمجھاجاتا ہے۔ جس میں این ڈی ایل نے اکثریتی جماعت کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب عسکری ادارے پارلیمان میں [مزید پڑھیے]

سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کا رجحان

January 4, 2016 // 0 Comments

سعودی وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ شادیوں کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی شہریوں میں دوسرے ممالک کے افراد سے شادی کرنے کا رواج فروغ پارہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان شادیوں میں سب سے زیادہ شادیاں سعودی مرد اور یمنی خواتین کے درمیان ہوئی ہیں۔ یمنی خواتین کے بعد شامی اور فلسطینی خواتین کی تعداد ہے جنہوں نے سعودی مردوں سے شادی کی ہے۔ ان اعداد کے مطابق سعودی خواتین سے شادی کرنے والوں میں سب سے زیادہ کویتی شہری ہیں۔ علاقوں کے لحاظ سے مکہ میں سعودیوں اور دوسری قومیتوں کے افراد کی شادی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار نے یہ بھی دکھایا کہ پچھلے سال ہونے والی ۸ء۲۷ فیصد شادیاں اس سال طلاق [مزید پڑھیے]

جوہری ہتھیار: پابندی یا مرحلہ وار پیش قدمی

September 16, 2015 // 0 Comments

امریکا کی طرف سے مختلف شعبوں پر لگائی گئی قانونی پابندیاں اٹھائی جا سکیں گی، جن میں بینکاری، انشورنس، توانائی کا شعبہ، جہاز رانی، بندرگاہوں کا شعبہ، سونے اور دیگر قیمتی دھاتیں، سافٹ وئیر اور جوہری پھیلائو سے متعلق شعبہ جات بھی شامل ہیں۔ [مزید پڑھیے]

میرس وائرس اونٹ سے انسان میں منتقل ہوا

June 16, 2014 // 0 Comments

معروف طبی جریدے ’’نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں ایک اونٹ اور اس کے ہلاک ہونے والے ۴۴ سالہ مالک میں پائے جانے والے وائرس کے نمونے یکساں تھے۔

گوگل نے سرچ انجن پرفلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دے دیا

May 1, 2013 // 0 Comments

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے www.google.ps کے نام سے سروس شروع کردی ہے۔ گوگل کے ترجمان نیتھن ٹیلر کے مطابق کمپنی نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے اپنی تمام پروڈکٹس پر ’’فلسطینی علاقے‘‘ کا نام تبدیل کرکے صرف ’’فلسطین‘‘ کردیا ہے،اگرچہ فلسطین کی حتمی حدود کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا تاہم گوگل کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اقدام گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو ’’غیررکن مبصر ریاست‘‘ کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا۔ فلسطین کو ’’غیررکن مبصر ریاست‘‘ کا درجہ دلوانے میں پاکستان نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔

ارجنٹینا کے جارج ماریوبرگوگلیو کیتھولک مسیحیوں کے پاپائے روم منتخب

March 16, 2013 // 0 Comments

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جارج ماریوبرگوگلیو کو کیتھولک مسیحیوں کا پاپائے روم منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ پوپ فرانسس کہلائیں گے۔ کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن سٹی نے اپنی دو ہزار سال کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ کارڈینلز کے پانچویں اجلاس کے بعد چمنی سے سفید دھواں نکلا۔ ۷۶ برس کے یہ نئے پوپ اطالوی ریلوے ورکر کے بیٹے ہیں اور کیمیا، نفسیات اور فلسفے کے استاد رہے ہیں۔ انہوں نے پرتعیش رہائش گاہ چھوڑ کر ارجنٹینا کے فلیٹ میں رہنے کو ترجیح دی، آرام دہ گاڑی اور ڈرائیور پر بس کے سفر کو فوقیت دی۔ انہوں نے اپنے لیے فرانسس کا نام چُنا، فرانسس مسیحی تاریخ کی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے [مزید پڑھیے]

مختصر مختصر 16 مارچ 2013

March 16, 2013 // 0 Comments

ناروے کے چرچ کے احتجاج کے بعد، فِن لینڈ کی ٹوائلٹ پیپر بنانے والی ایک کمپنی نے، ٹوائلٹ رول پر بائبل کے اقتباسات چھاپنے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔ ٭ دنیا کا سب سے اونچا (فائیو اسٹار) ہوٹل دبئی میں قائم ہو گیا ہے۔ J.W Marriot Marquis کی عمارت ۱۱۶۴ فٹ (۳۵۵ میٹر) بلند ہے۔ ٭ ’’کولیش فار دی ہوم لیس‘‘ نامی این جی او کی رپورٹ کے مطابق جنوری ۲۰۱۳ء کی شدید سردیوں میں، صرف نیویارک شہر میں پچاس ہزار افراد، شہری پناہ گاہوں میں رات بسر کرتے رہے ہیں۔ ان میں محض بچوں کی تعداد اکیس ہزار تھی۔ (بشکریہ: ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ: ۱۸؍مارچ ۲۰۱۳ء)

NATO کا افغانستان سے انخلا چند حقائق

March 16, 2013 // 0 Comments

افغانستان سے امریکا اور ناٹو کے نکلنے کے اعلان شدہ وقت (دسمبر ۲۰۱۴ء) کے آنے میں اب صرف ۲۲ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ جبکہ لاکھوں ٹن سامان انہی ۲۲ مہینوں میں نکال کر لے جانا ہے۔ اس سامان سے متعلق چند دلچسپ حقائق درج ذیل ہیں: ۔ اتحادی افواج کے پاس موجود ابلاغی آلات (Communications Equipments) حساس سمجھے جاتے ہیں، یہ لازماً امریکا واپس لے جائے جائیں گے۔ ۔ استعمال شدہ بیٹریوں کو ری سائیکل کیا جائے گا یا ضائع کر دیا جائے گا۔ ۔ لکڑی کا بیشتر سامان افغانیوں کوایندھن کے لیے دے دیا جائے گا۔ ۔ دھات سے بنے پرزے، چھری کانٹے اور عام استعمال کی دیگر دھاتی اشیا میں سے کچھ امریکا لے جائی جائیں گی، کچھ ری سائیکل ہوں گی [مزید پڑھیے]

روبوٹ فینکس مریخ پر اتر گیا

June 1, 2008 // 0 Comments

فونکس لینڈر مریخ کی سطح پر پچیس مئی کو گرین وچ کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بج کر ۵۳ منٹ پر اتر گیا تھا۔ اس خلائی سیارے کے دس ماہ طویل سفر کے آخری سات منٹ انتہائی خطرناک ترین لمحے تھے۔

چمپینزی کی یادداشت انسان سے بہتر

June 1, 2008 // 0 Comments

تحقیق کے مطابق چمپینزی (بن مانس) کی یادداشت انسان کے مقابلے میں کہیں بہتر ہوتی ہے اور اب تک انسان نے اس کی یادداشت کے بارے میں غلط اندازے ہی قائم کیے ہیں۔

Deathly Hallows

August 16, 2007 // 0 Comments

برطانیہ اور امریکا میں Harry Potter سیریز کی تازہ ترین کتاب Deathly Hallows جب ۲۱ جولائی کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں لائی گئی تو اس کی ایک کروڑ ساڑھے ۹ لاکھ کاپیاں پہلے ۲۴ گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔

لبنان

August 16, 2007 // 0 Comments

ایک سروے کے مطابق لبنان کے مسلمانوں میں خودکش حملوں کی حمایت کرنے والے ۳۴ فیصد ہیں جبکہ ۲۰۰۳ء میں اس کی حمایت میں ۷۴ فیصد لبنانی مسلمان تھے۔

1 2 3