مختصر مختصر | 16 اکتوبر 2006

indian-youth-flag٭…ایک تازہ سروے کے مطابق بھارتی نوجوانوں کی ۳۰ فیصد آبادی مہاتما گاندھی کو اپنا رول ماڈل مانتی ہے اور ۳۷ فیصد مائیکر وسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو مانتی ہے۔

 

 

 

 

 

usa٭…ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی نے وسط مدتی انتخاب میں ۱۲ ملین ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ری پبلکن نیشنل کمیٹی نے ۶۰ ملین ڈالر۔

 

 

 

 

 

download (1)٭… امریکیوں کی ۹۲ فیصد آبادی کا کہنا ہے کہ وہ خدا یا کسی اعلیٰ طاقتور ہستی پر یقین رکھتی ہے جبکہ ۷۵ فیصد کو یقین ہے کہ ان کا خاندان جنت میں جائے گا اور ۱۹ فیصد یہ خیال کرتی ہے کہ خدا عالمی معالات میں امریکا کا ساتھ دیتا ہے۔

 

 

 

 

 

images (3)٭… ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جنگ اور تصادم کی وجہ سے دنیا کے ۴ کروڑ ۳۰ لاکھ بچے پرائمری اسکول کی تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔

٭… ابتدائی عمر کے بچوں کی ۸۰ فیصد تعداد جنگ زدہ صومالیہ میں اسکول جانے سے محروم ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دنیا میں یہ سب سے بڑا تناسب ہے۔

 

 

 

 

download (2)٭…ایک تازہ سروے کے مطابق امریکا میں ایسے ملازمت پیشہ لوگ جو شراب پیتے ہیں اُن کی اوسط تنخواہ ۶ء۲۷۶ ڈالر ہے اور یہ اُن لوگوں کے مقابلے میں ۱۰ فیصد زیادہ ہے جو شراب نہیں پیتے ہیں۔

٭… امریکی خواتین جو شراب پیتی ہیں اُن کی اوسط تنخواہ ۴ء۱۴۳ ڈالر ہے جو اُن خواتین کے مقابلے میں ۱۴ فیصد زیادہ ہے جو شراب سے گریز کرتی ہیں۔

(بحوالہ :’’ٹائم‘‘ ۲۵ ستمبر ۲۰۰۶)

٭… ایک اوسط یورپی بالغ سالانہ شراب کی گیارہ لیٹر مقدار پی جاتا ہے۔ یہ دنیا میں سب سے اونچی شرح ہے اور عالمی اوسط کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہے۔

٭… یورپی یونین میں ۱۵ سے ۲۹ سال کے درمیان کے مردوں میں جو جواموات واقع ہوتی ہیں ان میں ۲۷ فیصد شراب سے متعلق ہوتی ہیں۔

(بحوالہ:’’ ٹائم‘‘ ۱۰ جولائی ۲۰۰۶ء)
 

 

1-1-3نوم چامسکی جو امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف سخت ترین موقف رکھنے والے مصنف ہیں‘ کی تحریروں کے عاشق منتخب لوگ ہی رہے ہیں۔ لیکن گذشتہ ہفتے جب ہوگو شاویز نے ان کی ۲۰۰۳ء کی تصنیف کردہ کتاب Hegemony or Survival کی تعریف اقوامِ متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران کی تو اس کے بعد سے یہ Amazon کی بہترین فروخت ہونے والی کتابوں میں اول نمبر پر آگئی‘ جبکہ اس سے پہلے یہ ۲۰۶۶۴ویں نمبر پر تھی۔

(بشکریہ: امریکی ہفت روزہ ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ: ۲ ؍اکتوبر ۲۰۰۶ء)

 

images (1)٭… ایک حالیہ سروے کے دوران سوال پوچھے جانے والے برطانویوں کی ۴۴ فیصد تعداد نے صدر بش کو ایک ہولناک اور بھیانک قائد قرار دیا جبکہ ۳۳ فیصد نے انہیں بے چارہ اور غریب بتایا۔

 

 

 

200px-Slaapbol_R0017601٭… افغانستان میں افیون کی پیداوار کو ختم کرنے کی مہم کے لیے ایک بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی جو کہ بے سود ثابت ہوئی ۔ مغربی محکمۂ انسدادِ منشیات کے ایک افسر نے اس ناکامی کو ایک ’’مطلق تباہی‘‘ سے تعبیر کیا۔

٭… افغانستان میں اس سال افیون کی پیداوار سے تین بلین ڈالر کا منافع متوقع ہے‘ یہ تاریخ میں افیون کی سب سے بڑی پیداوار ہے۔

(بحوالہ: ٹائم ۱۷ جولائی ۲۰۰۶ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*