Abd Add
 

مختصر مختصر

دلچسپ اور مختصر معلومات

جوہری دھمک

April 16, 2005 // 0 Comments

گذشتہ ہفتے ۷۴ ممالک کے حکومتی اہلکار پیرس میں جمع ہوئے تاکہ جوہری توانائی کے مستقبل کا جائزہ لیں۔ درج ذیل اعداد و شمار سے ایٹمی ری ایکٹرز کی کچھ تفصیل واضح ہوتی ہے: (بحوالہ: ’’نیوز ویک‘‘۔ ۴ اپریل ۲۰۰۵ء)

عراقی انتخابات

March 1, 2005 // 0 Comments

عراقی انتخابات ☼ اندازہ ہے کہ %۵۷ ووٹروں نے عراقی انتخابات میں ووٹ ڈالے۔ دس فیصد ووٹ شمالی شہر موصل میں ڈالے گئے‘ جہاں مزاحمت بہت شدید ہے۔ ☼ گیلپ سروے کے مطابق امریکی ووٹروں کی %۶۷ تعداد آئین میں کسی ایسی ترمیم کی مخالف ہے جس سے کسی غیرملکی نژاد کو امریکا کا صدر بننے کا حق ملتا ہو۔ ☼ ۲۰۰۴ء میں امریکا کا کل بجٹ خسارہ ۶۱۷ بلین ڈالر تھا جو کہ اب تک کا سب سے بڑا خسارہ ہے۔ ☼ ۲۰۰۴ء میں امریکا کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ ۱۶۲ بلین ڈالر رہا جو کہ کسی ایک ملک کے ساتھ اب تک امریکا کا یہ سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہے۔ (ٹائم میگزین)

دنیا میں اس وقت ۱۲۰۰۰ جوہری ہتھیار موجود ہیں!

March 1, 2005 // 0 Comments

اسلحوں سے متعلق ایک امریکی تحقیقی ادارہ کے مطابق دنیا میں اس وقت ۱۲۰۰۰ سے زائد جوہری اسلحے ہیں۔ ان میں سے ۳۰۰۰ اسلحوں کے علاوہ یہ تمام اسلحے تسلیم شدہ جوہری قوتوں کے پاس ہیں۔ واشنگٹن کے آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے اندازہ کے مطابق ۶۰۰۰ امریکا کے پاس‘ ۵۰۰۰ روس کے پاس‘ ۳۵۰ فرانس کے پاس‘ ۳۰۰ چین کے پاس اور ۲۲۰ سے کچھ کم برطانیہ کے پاس ہیں۔ یہ پانچوں ممالک ۱۹۶۸ء میں جوہری عدم توسیع کے معاہدے (NPT) کے تحت جوہری قوت تسلیم کیے گئے تھے۔ امریکا نے ۱۹۴۵ء میں ہی جوہری صلاحیت حاصل کر لی تھی جبکہ روس نے ۱۹۴۹ء میں‘ برطانیہ نے ۱۹۵۰ء میں‘ فرانس نے ۱۹۶۰ میں اور چین نے ۱۹۶۴ء میں حاصل کی تھی۔ امریکا کے بارے [مزید پڑھیے]

آبادی کا تناسب

February 16, 2005 // 0 Comments

آبادی کا تناسب ☼ چین میں ۱۰۰ لڑکیوں پر ۱۱۹ لڑکوں کا تناسب ہو گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے چینی حکومت نے جنس کی تخصیص کی بنا پر اسقاطِ حمل کو گذشتہ ہفتے ممنوع قرار دے دیا ہے۔ ☼ ۶ جنوری کو چین میں ایک بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی چین کی آبادی اب ایک ارب ۳۰ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ ☼ ڈولفن تیرنے کی حالت میں ہی سوتی ہے۔ اُس وقت اُس کا آدھا دماغ سوتا ہے۔ جبکہ آدھا دماغ اس کے سانس کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے اور ایک آنکھ مشاہدے کا کام کرتی ہے۔ ☼ سفید تاج والی گوریّا اپنی سالانہ نقل مکانی کے دوران بہت کم سوتی ہے۔ اس سے اس کی پرواز میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ [مزید پڑھیے]

امیر و غریب کے مابین فرق

January 1, 2005 // 0 Comments

سینئر چینی افسران کی ۹ء۳ فیصد تعداد نے امیر و غریب کے مابین فرق کو ۲۰۰۴ء میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے‘ جبکہ پبلک سکیورٹی کو ۳ء۲۴ فیصد نے اور بدعنوانی کو ۴ء۸ فیصد نے سب سے بڑا مسئلہ بتایا ہے۔ (بشکریہ: ’’ٹائم میگزین‘‘)

عراق میں مزید امریکی فوج بھیجی جائے گی!

December 16, 2004 // 0 Comments

عراق میں مزید امریکی فوج بھیجی جائے گی! ☼ عراق میں جنوری ۲۰۰۵ء تک ۱۲ ہزار امریکی افواج مزید تعینات کی جائیں گی‘ جس کے بعد کل تعداد ڈیڑھ لاکھ کی ہو جائے گی جو کہ گذشتہ سال کی جارحیت کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔ ☼ توقع ہے کہ ۲۰۰۴ء کے اختتام تک ۴ کروڑ ۳۴ لاکھ لوگ بغرضِ سیاحت امریکا کا سفر کریں گے۔ ۲۰۰۳ء کے مقابلے میں اس تعداد میں ۵ء۷ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ امریکی ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب ہے۔ (ٹائم میگزین)

عراق کے قرضے معاف

December 1, 2004 // 0 Comments

عراق کے قرضے معاف ☼ گزشتہ ہفتے عراق کو قرض دینے والے ۱۹ ممالک نے عراق کے ۲ء۳۱ بلین ڈالر کے قرضے معاف کر دیے۔ جبکہ ۸۹ بلین ڈالر کے بیرونی قرضے ہنوز واجب الادا ہیں۔ ☼ اقوامِ متحدہ کے ڈولپمنٹ پروگرام اسٹڈی کے مطابق ۴ لاکھ عراقی بچے ناقص غذائیت کے شکار ہیں۔ ☼ یو این ایڈز اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایشیا کے ۸۲ لاکھ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔ ان میں ۲۳ لاکھ تعداد خواتین کی ہے۔ متاثرہ خواتین کی تعداد میں ۲۰۰۲ء سے اب تک ۵۶ فیصد کا اضافہ ہے۔ ☼ جاپان کے ۶۱ فیصد عوام نے ۱۴ دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد عراق میں اپنی مسلح افواج کی موجودگی کی مخالفت کی ہے۔ ☼ ایک حکومتی [مزید پڑھیے]

مکڑی خود اپنے جال میں کیوں نہیں پھنستی؟

December 1, 2004 // 0 Comments

ایک سوال اور اُس کا جواب مکڑی کا جالا ایک ایسا جال ہے جس میں بے خبر کیڑے بہ آسانی پھنس جاتے ہیں اور پھر انہیں مکڑی اپنی غذا کے لیے استعمال کر لیتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ خود مکڑی اپنے اس جال میں کیوں نہیں پھنستی؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ مکڑی کے پائوں میں تیل کی ایک باریک سی فلم چپکی ہوتی ہے جو اس کو جالے میں پھنسنے نہیں دیتی۔ تجربے سے یہ پتا چلا ہے کہ جب مکڑی کے پائوں گلیسرین جیسے محلول میں ڈبو کر صاف کر لیے جاتے ہیں اور پھر اس کے بعد اسے اس کے جالے میں واپس بھیجا جاتا ہے تو مکڑی بھی دوسرے کیڑوں کی طرح اپنے جالے سے باہر نکلنے سے [مزید پڑھیے]

امریکا‘ اسرائیل اور یہودی۔۔۔ اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔۔۔!

December 1, 2004 // 0 Comments

نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون ’’جیوز‘‘ اسرائیل اینڈ امریکا‘ میں مضمون نگار تھامس فرائڈمین نے عراق‘ عرب دنیا اور مسلم دنیا میں عوامی سطح پر امریکا‘ اسرائیل اور یہودیوں کے بارے میں عام جذبات و احساسات کا ایک جائزہ پیش کیا ہے۔ مضمون نگار یہ کہتا ہے کہ عراق میں بالخصوص اور عرب اور مسلم دنیا میں بالعموم امریکا‘ اسرائیل اور یہودیوں کے بارے میں ایک جیسے خیالات پائے جاتے ہیں‘ مسلم دنیا کا عام آدمی انہیں اسلام کا کٹر دشمن خیال کرتا ہے۔ یہ رجحان کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ہے نہ کسی خاص طبقہ میں پایا جاتا ہے‘ بلکہ عام آدمی کا خیال ہے اور پوری دنیا میں یکساں طور پر پایا جاتا ہے۔ اس کی شدت میں فرق [مزید پڑھیے]

نئے یہودیوں کو اسرائیل میں بسانے کا منصوبہ

November 16, 2004 // 0 Comments

کیمپ ڈیوڈ اور اوسلو کے نام نہاد ’’امن معاہدوں‘‘ پر بغلیں بجانے والے اور اسے ’’آزاد فلسطینی ریاست‘‘ کے قیام کا پہلا زینہ قرار دینے والے بھلے ہی اپنی زبان سے اعتراف نہ کریں لیکن قیامِ انصاف کے بغیر قیامِ امن کی نام نہاد کوششوں کے ڈرامے کا حشر وہ بھی بچشمِ سر دیکھ رہے ہیں۔ چشمِ بصیرت سے تو وہ محروم ہیں ورنہ کیمپ ڈیوڈ کے وقت ہی انہیں وہ سب نظر آجاتا جو آج ربع صدی بعد نظر آرہا ہے۔ یروشلیم اعلانیہ اکتوبر ۲۰۰۳ء نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کبھی اسرائیل کے ایجنڈے پر تھی ہی نہیں۔ صیہونیت نے اتنے پاپڑ اس لیے تھوڑی بیلے تھے کہ دو ہزار سال کی دربدری کے بعد جس زمین پر انہیں بالجبر [مزید پڑھیے]

۱۰۵ فلسطینی جاں بحق

November 1, 2004 // 0 Comments

اسلحہ واپس لینے کی مہم ☼ اسلحہ واپس لینے کی امریکی فوج اور عراقی حکومت کی ۵ روزہ مشترکہ مہم کے دوران ایک مارٹر گولے کے عوض عراقیوں کو گیارہ امریکی ڈالر ادا کیے گئے۔ ☼ خودکشی کے دو معاہدے جن کے تحت جاپان میں گذشتہ ہفتے ۹ اشخاص نے اپنے آپ کو ہلاک کر لیا وہ انٹرنیٹ کے ذریعہ طے پائے تھے۔ ☼ سنگاپور کے ۴۰ ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کو پولیس نے دہشت گردوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ☼ سنگاپور میں ۲۰۰۲ء سے اب تک ۴۰ ایسے جنگجو گرفتار کیے جاچکے ہیں جن کا مبینہ تعلق القاعدہ سے ہے۔ ☼ ایک تازہ سرکاری رپورٹ کے مطابق چین میں سال ۲۰۰۲ء میں ۶ کروڑ بالغ افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں۔ [مزید پڑھیے]

اسرائیل کے جوہری ہتھیار عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں!

October 16, 2004 // 0 Comments

ابھی جبکہ اسرائیل کے جوہری اسلحوں کا ذخیرہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہونے کے سبب متنازعہ بنا ہوا ہے کہ صیہونی حکومت کے جوہری اسلحوں کے پروگرام کے حوالے سے کچھ نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی تحقیق کار Ronen Bergman نے حال ہی میں ایک کتاب لکھی ہے جو مقبوضہ فلسطین میں “Time of Accident” کے نام سے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے صیہونی حکومت کے اُن فیصلوں کا انکشاف کیا ہے جو عرب ممالک کے خلاف جوہری اسلحوں کے استعمال سے متعلق گذشتہ سالوں میں کیے گئے ہیں۔ کتاب کے اہم اقتباسات گذشتہ ہفتے اسرائیلی روزنامہ “Yediot Aharnot” میں بھی شائع ہوئے ہیں۔ برگ مین کے مطابق ۱۹۷۳ء میں اس وقت کے وزیرِ دفاع موشے دایان اسرائیلی فوج کے [مزید پڑھیے]

جمہوریہ اسلامی مبارک!

October 16, 2004 // 0 Comments

ماضی کے جھروکوں سے ۲۲ مارچ ۱۹۵۶ء سے پاکستان ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کی حیثیت سے دنیا سے متعارف ہوا ہے۔ سوویت روس کے بعد دنیا کی یہ دوسری مملکت ہے جس نے اپنی اصولی حیثیت کو اپنے نام میں ظاہر کر دیا ہے۔ پاکستان کی اس حیثیت کے اظہار سے ساری دنیا کے مسلمانوں میں نئے جذبات موجزن ہو گئے ہیں۔ ساڑھے تیرہ سو برس بعد دنیا کی ایک مملکت نے خلافت راشدہ کے نقشِ قدم پر چلنے کا عہد کیا ہے۔ تاریخِ انسانی میں یقینا یہ ایک غیرمعمولی واقعہ ہی ہے۔ دنیا کہتی تھی اسلام عہدِ جدید کی کسی ریاست کا اصول نہیں بن سکتا مگر وہ بن گیا۔ دنیا کہتی تھی اسلام عہد رفتہ کی یادگار ہے اسے اب دوبارہ نہیں آزمایا جاسکتا [مزید پڑھیے]

1 5 6 7