انتہائی درست وقت بتانے والی ننھی ایٹمی گھڑی

امریکا محکمہ تجارت کے قومی ادارہ براے معیارات و ٹیکنالوجی (NIST) میں سائنسدان ایک نئے نمونے کی ایٹمی گھڑی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جسے محفوظ لاسلکی مواصلات اور زیادہ درست جہاز رانی کے مقاصد کے لیے چھوٹے اور بیٹری سے چلنے والی آلات میں درست وقت کا حساب رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ بات NIST کی ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔ چِپ کے حجم کی اس گھڑی کے متعلق مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ
http://www.boulder.nist.gov/timefreq/ofm/smallclock/

ملاحطہ کیجیے۔ پریس ریلیز کا متن درج ذیل ہے: اس ایٹمی گھڑی کا قلب کسی بھی ایٹمی گھڑی سے تقریباً ۱۰۰ گنا کم بتایا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے قومی ادارہ براے معیارات و ٹیکنالوجی میں سائنسدانوں نے اس ایٹمی گھڑی کا مظاہرہ کیا جس سے محفوظ لاسلکی مواصلات اور زیادہ درست جہاز رانی کے مقاصد کے لیے چھوٹے اور بیٹری سے چلنے والے آلات میں درست وقت کا حساب رکھنے کے لیے استعمال کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔ ایپلائیڈ فزکس لیٹرز کے ۳۰ اگست ۲۰۰۴ء کی اشاعت کے مطابق اس کلاک کا اندرونی حصہ چاول کے ایک دانے کے برابر ہے (۵ء۱ ملی میٹر طرفین سے اور ۴ ملی لیٹر اونچائی) اور اس میں ایک واٹ کے ۷۵ ہزارویں حصہ سے بھی کم توانائی صرف ہوتی ہے (اس لیے کلاک کو بیٹری سے بھی چلایا جاسکتا ہے) اور یہ کلاک دس ارب واں حصہ تک درست وقت بتاتا ہے‘ یعنی ہر ۳۰۰ سال میں محض ایک سیکنڈ کی کمی یا بیشی کا امکان ہے۔ مزید براں‘ اس کی تیاری پر زیادہ لاگت نہیں آتی اور ایسے بڑی پیمانے پر تیار کیا جاسکتا ہے اور اس کا حجم کمپیوٹر کی ایک چِپ کے برابر ہو گا جسے باآسانی الیکٹرونکس کی اشیا میں نصب کیا جاسکے گا۔ ماہرِ طبیعات جان کچنگ نے جو اس تحقیقی منصوبہ کے مرکزی محقق بھی ہیں کہا کہ ہماری تیکنیک کی اصل طاقت یہ ہے کہ ہم اسے اتنی کم بجلی پر چلانے کے قابل ہو چکے ہیں کہ اسے بیٹری سے چلایا جاسکتا ہے اور یہ اتنا ننھا سا کلاک ہے کہ اسے کسی بھی موبائل فن پر یا کسی اور چھوٹے آلے میں نصب کیا جاسکتا ہے‘ اس کے علاوہ اس کی بڑے پیمانے پر تیاری بھی ممکن ہے۔ اس ننھے کلاک کا اپنے حجم اور طویل مدت استحکام کے اعتبار سے کوارز گھڑی سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے جسے آج کل مختلف آلات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سائنس دان اس ننھی گھڑی کی عمر کو بڑھانے اور توانائی کے استعمال کو مزید کم کرنے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں تاکہ متعدد تجارتی اور فوجی نظاموں کے استعدادِ کار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ چِپ کے حجم کی یہ گھڑی قومی ادارہ براے معیارات و ٹیکنالوجی کی تازہ ترین ایجاد ہے۔ یہ ادارہ کئی عشروں سے دنیا بھر میں وقت اور ارتعاش ماپنے کی ٹیکنالوجی

تیار کرنے میں سرفہرست ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایٹمی گھڑیاں ان دونوں مقداروں کو انتہائی درست ماپنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں مگر روایتی طور پر یہ گھڑیاں بڑے حجم کی ہوتی ہیں۔۔۔ دو میٹر اونچائی تک۔۔۔ اور انتہائی توانائی خرچ کرنے والی۔۔۔ اور لاگت میں بہت مہنگی۔ یہ نئی گھڑی بھی اس عمومی اصول پر مبنی ہے جیسا کہ دوسری ایٹمی گھڑیاں‘ جن میں وقت کو سیسیم کے ایٹموں کے قدرتی ارتعاش کو‘ جو کہ ۹ ارب ۲۰ کروڑ حرکت (Ticks) فی سیکنڈ کے حساب سے ماپا جاتا ہے تاہم اس میں مختلف ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ چِپ حجم کی یہ گھڑی بڑے سائز کی ایٹمی گھڑیوں جیسا کہ فائونٹین کلاک وغیرہ کی نسبت کم درست وقت بتاتی ہے۔ تاہم اس کا مختصر حجم‘ کم توانائی کا استعمال اور ممکنہ کم لاگت اسے تجارتی اور فوجی مقاصد کے لیے مثالی گھڑی بنا دے گی۔ چِپ کے حجم کی اس گھڑی کے کئی ممکنہ استعمال ہو سکتے ہیں۔ لاسلکی مواصلات میں یہ گھڑیاں نیٹ ورک کو زیادہ مربوط بنا سکتی ہیں اور سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے اور اینٹی جیمنگ صلاحیتوں کے پیشِ نظر بھی اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تجارتی اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں مواصلاتی سیارہ پر مبنی جہاز رانی کے نظام کو بھی اس گھڑی کے ذریعے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سستی اور چھوٹے حجم کی ہونے کے باعث اسے عام کمپیوٹرز میں بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔ جس سے وقت کا زیادہ درست حساب رکھا جاسکے گا۔ اس گھڑی سے متعلق مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ http://www.boulder.nist.gov/timefreq/ofm/smallclock/ ملاحظہ کریں۔

(بحوالہ: ’’خبرونظر‘‘۔ امریکی شعبۂ تعلقاتِ عامہ)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*