جاپان کے معمر افراد میں چوری کی عادت

جاپان میں معمر افراد کی تعداد آبادی کے تناسب سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ۶۵ سال یا اس سے زائد عمر کے ۲۷ ہزار ۳۶۲ افراد پر دکانوں سے چیزیں چرانے کا الزام عائد کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ جاپان میں ایک سال کے دوران دکانوں سے چیزیں چرانے والوں کا ۱ء۲۶ فیصد ہے۔ معمر افراد میں چوری کی پنپتی ہوئی عادت سے یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جاپان میں معمر افراد اپنے خاندان سے کٹتے جارہے ہیں یا ان کے آمدنی کے ذرائع محدود ہوگئے ہیں۔ ۷۰ فیصد معمر چوروں نے کہا کہ وہ کسی نہ کسی طرح کچھ حاصل کرکے استعمال کرنا یا کھانا چاہتے تھے جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ وہ افلاس کے باعث یا پھر محض تفریحاً چیزیں حاصل کرنا چاہتے تھے۔

(بشکریہ: ’’اے ایف پی/ ڈان‘‘۔ ۲۹جنوری ۲۰۱۱ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*