پشاور چرچ پر حملے کا پس منظر
پشاور کے چرچ پر حملہ القاعدہ کی بین الاقوامی مہم کا حصہ ہے کیونکہ جس دن یہ حملہ ہوا ‘اسی دن کینیا کے شہر نیروبی میں ایک بڑے شاپنگ مال میں بھی اسی قسم کا حملہ ہوا، جہاں اتوار کے روز ہزاروں لوگ موجود تھے۔پشاور میں حملہ کرنے والوں کا تعلق پاکستانی تحریک طالبان سے نہیں بلکہ القاعدہ کے ’’جند اللہ حفصہ‘‘ گروپ سے ہے۔ابھی کچھ عرصہ پہلے صومالیہ کی الشباب تنظیم اور القاعدہ کے درمیان مفاہمت ہوئی تھی۔ ’’جند اللہ حفصہ‘‘ اس معاہدے میں شامل تھا‘ جس نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ حملہ انہوں نے کیا ہے۔پشاور میں دو خودکش حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ نیروبی میں سات آٹھ حملہ آور تھے، جن کے پاس ہتھیار تھے اور انہوں نے یہ [مزید پڑھیے]