ترکی کو بہت کچھ سیکھنا ہے!
کچھ لوگ انہیں ’’اسلام کا مارٹن لیوتھر کنگ‘‘ قرار دیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ انہیں یورپ میں ’’خطرناک آدمی‘‘ کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ ۲۰۰۸ء میں برطانیہ کے ’’پروسپیکٹ‘‘ اور امریکا کے ’’فارن پالیسی‘‘ جریدوں نے طارق رمضان کو عصر حاضر کے ۱۰۰؍نمایاں ترین دانش وروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر رکھا تھا۔ امریکی جریدے ’’ٹائم‘‘ نے طارق رمضان کو دور حاضر کے نمایاں ترین جدت پسندوں میں شمار کیا ہے۔ طارق رمضان برسلز (بلجیم) میں قائم تھنک ٹینک ’’یوروپین مسلم نیٹ ورک‘‘ کے سربراہ ہیں۔ وہ برطانیہ کی اوکسفرڈ یونیورسٹی میں جدید اسلامی تعلیمات پڑھاتے ہیں اور قطر یونیورسٹی میں فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کے وزٹنگ پروفیسر ہیں۔ طارق رمضان، اخوان المسلمون کے بانی سربراہ حسن البنا کے نواسے اور فلسطین کی اخوانی [مزید پڑھیے]