فلسطین سے متعلق ترک پالیسی
ترکی سے ۳۱ مئی ۲۰۱۰ء کو غزہ جانے والے بحری جہاز کے سفر کے وقت کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ جہاز اور اس سے جڑنے والے واقعات غیرمعمولی اہمیت اختیار کر جائیں گے اور یہ جہاز ان میں شمار ہو گا جو امداد لے کر غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر محصورین کی امداد کرنا چاہتے تھے۔ اس پر اسرائیلی کمانڈوز نے حملہ کیا اور ۹ مسافر جاں بحق جبکہ تیس سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کا اپنی سرحد سے ۷۷ میل دور پانی میں ترک امدادی قافلے پر حملہ ایک بے وقوفی تھی۔ جس پر ترک حکومت کی طرف سے بہت سخت اور ترش ردعمل سامنے آیا۔ ترکی کے جوابی اقدامات ایک سنگل میل کی حیثیت رکھتے ہیں اوراب ترکی [مزید پڑھیے]