کسنجر کا خفیہ دورۂ بیجنگ
زیرِ نظر مضمون کتاب ’’چمن پہ کیا گزری‘‘ سے لیا گیا ہے، جو ایک سابق سفارت کار، سلطان محمد خان کی ذاتی معلومات، مشاہدات، ڈائریوں اور یادداشتوں پر مشتمل ہے۔ مضمون نگار ۱۹۴۷ء سے ۱۹۷۶ء تک کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر رہے۔ ادارہ معاملات طے ہو چکے تھے، یحییٰ خان تفصیلات کے بارے میں متفکر ہوگئے اور تفصیلی انتظامات میں ذاتی دلچسپی لینے لگے، چھوٹی سے چھوٹی بات پر دھیان دینے لگے۔ بہت سی ملاقاتوں میں میرے ساتھ منصوبوں کا جائزہ لیا تغیر و تبدل حیلے بہانے، اوقات، فلائٹ کی راہ اور چینیوں سے رابطہ غرض ہر پہلو پر تبادلہ خیال کیا۔ سفر کی تکان دور کرانے کی غرض سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر نتھیا گلی (ایک ہل اسٹیشن) کو ڈاکٹر ہنری [مزید پڑھیے]