امریکی معیشت دیوالیہ پن کے دہانے پر
امریکی معیشت ایک بار پھر شدید بحران سے دوچار ہے۔ مالیاتی بحران ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ایک سال کی قلیل مدت میں کم و بیش دو ہزار ارب ڈالر (۲کھرب ڈالر) کی ری فائنانسنگ لازم ہے۔ اور اس کا تعلق بجٹ خسارے کے حوالے سے کیے جانے والے اضافی اخراجات سے نہیں جو ڈیڑھ ہزار ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ اب ذرا یہ سوچیے کہ امریکی وزارت خزانہ محض ایک سال کی مدت میں کہاں سے تین ہزار پانچ سو ارب ڈالر کا اہتمام کرسکتی ہے؟ یہ تو مجموعی خام قومی پیداوار کے ۳۰ فیصد کے مساوی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے مگر اتنی بڑی رقم لائیں گے کہاں سے؟ [مزید پڑھیے]