Abd Add
 

امریکی ووٹر

’’عراق مشن‘‘ ختم ہوا؟

September 16, 2010 // 0 Comments

ڈیموکریٹک پارٹی نے عراق جنگ کی مخالفت کے ذریعے امریکی ووٹروں کی توجہ حاصل کی تھی۔ بارک اوباما کو اندازہ تھا کہ عراق جنگ نے امریکیوں کو نفسیاتی خلجان میں مبتلا کر رکھا ہے اور ایسے میں اس جنگ کی شدید مخالفت کرکے ہی ان کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران عراق جنگ کے خلاف بڑھ چڑھ کر خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ووٹروں کو یاد دلایا کہ وہ ابتدا ہی سے اس جنگ کے خلاف تھے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارت کے منصب کے لیے امیدواری کی امیدوار (اور موجودہ وزیر خارجہ) ہلیری کلنٹن نے عراق جنگ کی مخالفت میں کچھ زیادہ بولنے سے گریز کیا جس کا خمیازہ بھی [مزید پڑھیے]

عراقی انتخابات

March 1, 2005 // 0 Comments

عراقی انتخابات ☼ اندازہ ہے کہ %۵۷ ووٹروں نے عراقی انتخابات میں ووٹ ڈالے۔ دس فیصد ووٹ شمالی شہر موصل میں ڈالے گئے‘ جہاں مزاحمت بہت شدید ہے۔ ☼ گیلپ سروے کے مطابق امریکی ووٹروں کی %۶۷ تعداد آئین میں کسی ایسی ترمیم کی مخالف ہے جس سے کسی غیرملکی نژاد کو امریکا کا صدر بننے کا حق ملتا ہو۔ ☼ ۲۰۰۴ء میں امریکا کا کل بجٹ خسارہ ۶۱۷ بلین ڈالر تھا جو کہ اب تک کا سب سے بڑا خسارہ ہے۔ ☼ ۲۰۰۴ء میں امریکا کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ ۱۶۲ بلین ڈالر رہا جو کہ کسی ایک ملک کے ساتھ اب تک امریکا کا یہ سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہے۔ (ٹائم میگزین)