تحریک رام مندر: ایک خطرناک چال
میرے لیے زندگی سے زیادہ موت بہتر ہے، اگر میں ایک ایسی سچائی کا اظہار نہ کروں جسے میں اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ میں نے پرماتما یا خدا کو سچائی کی روشنی میں دیکھا ہے۔ سچائی چھپانا ظلم ہے اور بزدلوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ رام جنم بھومی کی تحریک خالص سیاسی چال ہے جو خود غرضانہ اور مفاد پرستی پر مبنی ہے، محض انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عوام کو بے وقوف اور بدھو بنانے کے لیے اسے مذہب کا جامہ پہنایا گیا ہے۔ مجھے اس بات پر سخت حیرت ہوتی ہے کہ کوئی یہ کہے کہ اس جگہ یا اس جگہ ہزاروں سال پہلے بھگوان رام کا جنم ہوا تھا۔ رام للّا کو قانونی یا غیر قانونی طور [مزید پڑھیے]