Abd Add
 

تیل کے ذخائر

عراق: تیل کی کوئی کمی نہیں!

July 1, 2012 // 0 Comments

عراق میں تیل کی کمی نہیں۔ غیر مستحکم سیاست اور اس سے بھی غیر مستحکم معیشت نے مسائل پیدا کیے تھے جو اب بہت حد تک حل ہوچکے ہیں۔ بہت جلد عراق تیل کے حوالے سے عالمی طاقتوں میں شمار ہوگا مگر خیر، وہ اس صورت حال سے زیادہ محظوظ نہ ہوسکے گا۔ بصرہ کے نزدیک خلیج میں نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بہت جلد عراق کا شمار تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہو گا اور ملک پر پیٹرو ڈالر کی بارش بھی ہوگی۔ آسٹریلیا کی فرم لیٹن آف شور (Leighton offshore) عراق میں تیل کی تنصیبات کو مستحکم کرنے اور تیل کی برآمد کے لیے ٹینکروں کو بھرنے کے حوالے سے سرمایہ کاری کر [مزید پڑھیے]

عرب دنیا بیدار ہو رہی ہے!

September 1, 2009 // 0 Comments

یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (UNDP) نے اس ہفتہ عرب دنیا پر ہلا دینے والی پانچویں رپورٹ شائع کی ہے۔ اس کا مطالعہ بہت ہی دل شکن ہے۔ عربی لوگ نہایت ہی متحرک اور جدت پسند ہوتے ہیں جن کی طویل اور فخریہ تاریخ میں فنون، ثقافت، سائنس اور خصوصاً اسلام میں حیرت انگیز خدمات شامل ہیں۔ جبکہ دوسری طرف جدید عرب ریاستیں بھی بہت لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں لیکن صرف اپنی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے۔ وہ ابتدا ہی سے ناکام ہو چکے ہیں اپنے لوگوں کو آزادی دینے میں پھر عرب ریاستوں نے سیاسی تنظیموں پر بھی بالکل ہی پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ دیگر ریاستوں میں تھوڑی بہت آزادی ہے۔ تیل کے ذخائر ہونے کے باوجود وہ اپنے عوام کو [مزید پڑھیے]

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی اصل وجوہات

September 16, 2005 // 0 Comments

قطرینہ طوفان سے امریکی آئل انڈسٹری کو ہونے والے نقصان کے سبب خام تیل کی قیمت گذشتہ ہفتے فی بیرل ۷۰ ڈالر سے بھی زیادہ ہو گئی۔ یہ اضافہ گذشتہ سال کے مقابلے میں ۳۰ فیصد زیادہ ہے۔ دنیا میں تیل کے ذخائر کے مقدار پر سوالیہ نشان کے ساتھ ہی یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ ایک لمبے عرصے تک تیل کی قیمت ہنوز بڑھتی رہے گی۔ یہ بہت زیادہ حیرت کی بات ہے کہ دنیا اس وقت اوپیک کی پوزیشن کا بغور اندازہ لگانا چاہتی ہے۔ یہ تنظیم تیل برآمد کرنے والے گیارہ ممالک پر مشتمل ہے اور اس کے رکن ممالک کا تیل کی کل پیداوار کے ۴۰ فیصد پر کنٹرول ہے۔ اس ماہ کے آخر میں اوپیک کی ایک میٹنگ ہونی [مزید پڑھیے]

تیل کا عالمی بحران

March 1, 2005 // 0 Comments

ماہرینِ ارضیات کا خیال ہے کہ تیل پر انحصار کرنے والے امریکا جیسے ملک کے لیے تیل کی کمی اہم تبدیلیوں کا سبب بنے گی۔ تیل کی بڑھتی ہوئی طلب کو نئے دریافت کیے جانے والے ذخائر کبھی بھی پورا نہیں کر سکیں گے۔ امریکا کے ہرے بھرے کھیتوں کے درمیان تارکول کی سیاہ سڑکیں اور شام کے وقت آسمان پر جیٹ طیاروں سے نکلتا ہوا دھواں اس وقت دلچسپ مناظر پیش کرتا ہے‘ مگر حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی پوری صنعت ان سڑکوں اور فضائی راستوں پر انحصار کرتی ہے‘ سڑکوں پر چلنے والے ٹرکوں‘ کام پر لے جانے والی گاڑیوں اور تفریح کے لیے دور دراز مقامات پر لے جانے والے ہوائی جہازوں پر امریکیوں کا انحصار بہت زیادہ ہے۔ ماہرین کا [مزید پڑھیے]

امریکا اور اسرائیل حالات کو بد سے بدتر بنا رہے ہیں!

October 16, 2004 // 0 Comments

توقع کے عین مطابق ہر گزرے دن کے ساتھ عالمی اسٹیج پر ہونے والے ڈرامائی واقعات کی رفتار تیز ہوتی جارہی ہے اور لگتا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل اگلے تین ہفتوں میں اس پردۂ زنگاری سے بہت کچھ نمودار ہونے والا ہے۔ ہو سکتا ہے اسامہ بن لادن پکڑ لیے جائیں تاکہ بش کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا ملے یا اسرائیل ایران پر حملہ کر دے لیکن اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس سے تو بش کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک طرف امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی تازہ رپورٹ نے جارج بش اور ان کے حواریوں کو پوری دنیا کے سامنے ان کے اصل مکروہ حیثیت کو برہنہ کر [مزید پڑھیے]