مضبوط خاندان مضبوط معاشرہ
انسانی سماج کے سب سے زیادہ حسین اور دل کش نظارے خاندان کے دائرے میں نظر آتے ہیں۔ شوہر اور بیوی کی محبت، ماں باپ کی شفقت، چھوٹوں سے پیار، بڑوں کا احترام، بیماروں کی تیمار داری، معذوروں کی مدد، بوڑھوں کو سہارا، ایک دوسرے کے کام آنا، سب کو اپنا سمجھنا، خوشی اور غم کے مواقع پر جمع ہوجانا۔ غرض خاندان ایک چھوٹا سماج ہوتا ہے، اور یہ چھوٹا سماج جتنا زیادہ مضبوط اور خوب صورت ہوتا ہے، بڑے سماج کے لیے اتنا ہی زیادہ مفید اور مددگار ہوتا ہے۔ اللہ کے دین کی برکتوں کا سب سے کم محنت سے سب زیادہ ظہور خاندان کے دائرے میں ہوتا ہے۔ اس دائرے میں رہتے ہوئے اقامت دین کی راہ کے بہت سے تجربات اور [مزید پڑھیے]