مسلمانوں کے بارے میں کیسے لکھا جائے؟
میڈیا میں مسلمانوں کو جس طرح پیش کیا جاتا ہے، اُس سے ایک تیر سے دو نشانے لگائے جاتے ہیں۔ ملک کے اندر استحصال اور ظلم کا جواز فراہم کرنا اور بیرون ملک استعماری انداز سے تباہی یقینی بنانا۔ مغربی میڈیا اسلامو فوبیا کو بڑھا چڑھاکر پیش کرتا ہے یا پھر نہایت نزاکت سے، ڈھکے چھپے انداز سے یہی بات بیان کرتا ہے۔ نارتھ لین کی کتاب ’’دی اسلامو فوبیا انڈسٹری: ہاؤ دی رائٹ مینوفیکچرز دی فیئرز آف مسلمز‘‘ کے پیش لفظ میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے جان ایسپزیٹو نے لکھا ہے: ’’نائن الیون اور اسی نوعیت کے دیگر حملوں نے اسلامو فوبیا کو پروان چڑھانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ایک ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے جس میں اسلام اور مشرق وسطیٰ [مزید پڑھیے]