Abd Add
 

مشرقی پاکستان

مشرقی پاکستان کی منصوبہ بند پسپائی

February 16, 2013 // 0 Comments

میں بنگلہ دیش کے قیام کا سبب بننے والی سازشوں کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں کہنا چاہتا۔ بہت سی باتیں سامنے آہی چکی ہیں۔ میرا زور اس نکتے پر ہے کہ سابق مشرقی پاکستان کو ہمیشہ اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا اور فیصلہ سازی کے عمل میں بھی سابق مشرقی پاکستان کے لوگوں کو کماحقہ شریک نہیں کیا گیا۔ ۱۹۷۰ء کے انتخابی نتائج کی روشنی میں اگر سب سے بڑی جماعت کو اقتدار دینے کا فیصلہ کرلیا جاتا تو ملک توڑنے کا باعث بننے والے انتخابات ملک کو جوڑے رکھنے کا وسیلہ بن جاتے۔ ۱۹۷۰ء کے عام انتخابات میں شیخ مجیب الرحمٰن کی فتح کو صدر یحییٰ خان اور ذوالفقار علی بھٹو نے ناگواری سے دیکھا کیونکہ شیخ مجیب کو اقتدار [مزید پڑھیے]

بنگلا دیش میں جنگی جرائم کے مقدمات کی تیاری

January 16, 2011 // 0 Comments

بنگلا دیش کی حکومت نے ۱۹۷۱ء میں ملک کے قیام کے وقت جنگی جرائم کی تفتیش کے لیے مارچ میں ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹربیونل کے تحت ان درجنوں افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جن پر چالیس سال قبل سنگین نوعیت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عشروں سے عائد کیا جاتا رہا ہے۔ اس حوالے سے اب تک کسی پر باضابطہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ بنگلا دیشی حکومت اب اس امر کو عملاً تسلیم کر رہی ہے کہ انصاف سے متعلق اس کے تصورات میں خامیاں تھیں۔ جنگی جرائم کے ٹربیونل کے قیام کی حکومتی تیاریوں پر تنقید کرتے ہوئے بعض اپوزیشن رہنماؤں نے اسے سیاسی انتقام سے [مزید پڑھیے]

1 2