Abd Add
 

پاکستانی معیشت

سیلاب: پانی تو جا رہا ہے، مگر۔۔۔۔۔

September 16, 2010 // 0 Comments

سیلاب نے پاکستان کو جس تباہی سے دوچار کیا ہے اس کی مثال ملک کی تاریخ میں تو خیر ملتی ہی نہیں، خطے میں کم ہی ملے گی۔ بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی مون سون کی بارش کے زمانے میں سیلاب آیا کرتے ہیں مگر ان کا دائرہ اس قدر وسیع نہیں ہوا کرتا۔ پاکستان میں تقریباً بیس فیصد اراضی ڈوب گئی اور فصلوں کے تلف ہونے کی صورت میں ملک کی معیشت کو پہنچنے والا نقصان ۱۰۰؍ارب روپے سے زیادہ ہے۔ جب سیلابی ریلے آئے تو لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا اور ان کا سبھی کچھ بہہ گیا۔ ذخیرہ کی ہوئی خوراک، مویشی، بیج، کھاد، زرعی آلات، گھریلو سامان اور خدا جانے کیا کیا سیلاب کی نذر ہوا۔ اب کسانوں [مزید پڑھیے]

سیلاب صدر زرداری کو بھی لے ڈوبے گا؟

August 16, 2010 // 0 Comments

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری کا دائرہ رفتہ رفتہ وسعت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ امدادی کارروائیوں میں حکومتی مشینری کی نا اہلی سامنے آنے کے بعد لوگ غیر معمولی حد تک مشتعل ہیں۔ مگر اس کے باوجود حکومت میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں کیونکہ اپوزیشن نہیں چاہے گی کہ اس پر قومی المیے سے فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا جائے ۔ دوسری طرف فوج بھی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ اب امدادی سرگرمیوں میں غیر معمولی حد تک مصروف ہے ۔ ایسے میں حکومت پر اثر انداز ہونے کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکتی۔ صدر زرداری کی پوزیشن اس سیلاب سے کمزور ضرور ہو جائے گی اور وہ اپنے اختیارات کے مطابق کام نہیں کرسکیں [مزید پڑھیے]