چین سے چھٹکارا آسان نہیں!
امریکا اور یورپ دونوں کے لیے چین بہت تیزی سے انتہائی خطرناک حریف میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ امریکی پالیسی ساز اس لیے زیادہ پریشان ہیں کہ چین کی قوت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ لاکھ کوشش کے باوجود چین سے تجارت میں ہونے والے خسارے کی خلیج پاٹنا اُن کے لیے ممکن نہیں ہو پارہا۔ ایک طرف چین نے مینوفیکچرنگ سیکٹر پر شکنجہ کَس دیا ہے اور دوسری طرف وہ عالمی سیاست میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر کرتا جارہا ہے۔ یہ سب کچھ امریکا اور یورپ کے قائدین کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ اگر چین کو روکنے کی جامع اور معقول کوشش نہ کی گئی تو معاملات ہاتھ سے نکلتے چلے جائیں گے۔ دنیا تیزی سے ایک ایسی کیفیت [مزید پڑھیے]