قومی زبان و قومی طرزِ احساس سے عاری قیادت
قومی اسمبلی میں ہماری قومی زبان کو بطور دفتری، سرکاری اور تدریسی زبان اپنانے سے انکار کا سوال ایک مرتبہ پھر ہنگامہ خیز بحث کا سبب بن گیا ہے۔ متحدہ قومی تحریک کے ایم این اے شیخ صلاح الدین نے جب یہ سوال اٹھایا کہ قومی زبان کو دفتری، سرکاری اور درس و تدریس کے شعبوں میں کب اپنایا جائے گا