افغانستان: امریکا کی نہ ختم ہونے والی جنگ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی جنگ میں فتح کے حصول کے لیے بے قرار دکھائی دیتے ہیں۔ مگر وسط ایشیا میں واقع اس ملک کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی مزاحمت برقرار ہے، اوراس ملک میں بہت سی قوموں کے ہزاروں جنگجوؤں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے۔ ٹرمپ کو اپنے پیشرو اوباما کی طرح صورتحال سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ امریکا اور طالبان کے لیے فتح اور شکست کے پیمانے مختلف ہیں۔ طالبان کے لیے فتح کا مطلب ہے غیر ملکی حملہ آوروں سے جنگ کو طول دینا، اس طرح موجودہ صورتحال میں طالبان کو فاتح کہا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ صورتحال زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتی، کیوں کہ امریکا پوری طاقت [مزید پڑھیے]