پانی کے مسئلے پرایران افغانستان کشیدگی
ایران اور اُس کے پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ بارشوں میں کمی، عرصہ دراز سے جاری خشک سالی اور پانی کے وسائل میں بد انتظامی ہے۔ جس نے دونوں ہی ممالک میں زرعی پیداوار اورپینے کے پانی کی دستیابی کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ جب کہ تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کابل نے ایران کے جنوب مشرقی خطے کو پانی نہیں دیا تو پھر جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے، اور دوسری جانب افغان حکام ایران کے پاسداران انقلاب پر اِلزام عائد کرتے ہیں کہ وہ جنوبی اور مغربی افغانستان میں ڈیم کے منصوبوں کی تخریب کاری کے لیے طالبان عسکریت پسندوں کی امداد کرتے ہیں۔ تہران افغان حکومت [مزید پڑھیے]