تصورِ اقامت دین : نئی اپروچ کی ضرورت
عصر حاضر میں اقامتِ دین کے دو بڑے تصور پائے جاتے ہیں۔ ایک وہ جو مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے پیش کیا اور جس میں وہ اسلامی ریاست اور اقتدار کو اسلامی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں اور دوسرے مولانا وحید الدین خاں کا نقطہ نظر جس میں وہ ریاستی کردار کی مرکزیت کو رد کر کے فرد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان دونوں نقطۂ ہائے نظر کی شرعی بنیاد تو موجود ہے لیکن محسوس ہوتا ہے کہ دونوں فریق کسی حد تک مبالغے اور افراط و تفریط کا شکار ہو گئے ہیں اور عمل