Abd Add
 

عرب دنیا

عرب حکمران ’’سبسڈی‘‘ کی راہ پر گامزن

February 16, 2011 // 0 Comments

تیونس میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں صدر زین العابدین بن علی کے ملک سے فرار ہو جانے اور مصر میں تیس سال سے اقتدار پر قابض حسنی مبارک کے مستعفی ہو جانے کے بعد عرب دنیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور حکمرانوں نے عوام کو مختلف معاملات میں سہولتیں دینا شروع کردی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کو سستا کیا جارہا ہے۔ روزمرہ استعمال کی بہت سی اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور پنشن بھی بڑھائی جارہی ہے۔ لندن میں قائم تھنک ٹینک کیپٹل اکنامکس کے تجزیہ کار سعید کا کہنا ہے کہ مختصر میعاد کے لیے سبسڈی دی جاسکتی ہے۔ اگر یہ طوالت اختیار کر گئی تو معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ سبسڈی کا [مزید پڑھیے]

الجزیرہ ٹی وی سے متعلق کچھ حقائق

May 16, 2005 // 0 Comments

الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے بعض سٹیلائٹ ٹی وی اور انٹر نیٹ ذرائع نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے۔ ان کے مطابق ان رپورٹوں میں الجزیرہ نیٹ ورک کے علاقائی و بین الاقوامی نیٹ ورک قطری حکومت کی ملکیت ہے۔ یہ پہلے بی بی سی عربی نشریات کی ملکیت تھا اور سعودی عربیہ اس کے اخراجات برداشت کرتا تھا۔ جب الجزیرہ نے ایک سعودی منحرف کا انٹرویو نشر کیا تو سعودی عرب نے اس پر اعتراض کیا لیکن بی بی سی نے اس طرح کے پروگرام کو روکنے سے انکار کر دیا۔ لہٰذا سعودی حکومت اس بات پر راضی ہو گئی کہ اس ٹی وی نیٹ ورک کو فروخت کر دیا جائے اور قطری شہزادہ (ولی عہد) نے اسے ۱۵ کروڑ ڈالر کے [مزید پڑھیے]

امریکا‘ اسرائیل اور یہودی۔۔۔ اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔۔۔!

December 1, 2004 // 0 Comments

نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون ’’جیوز‘‘ اسرائیل اینڈ امریکا‘ میں مضمون نگار تھامس فرائڈمین نے عراق‘ عرب دنیا اور مسلم دنیا میں عوامی سطح پر امریکا‘ اسرائیل اور یہودیوں کے بارے میں عام جذبات و احساسات کا ایک جائزہ پیش کیا ہے۔ مضمون نگار یہ کہتا ہے کہ عراق میں بالخصوص اور عرب اور مسلم دنیا میں بالعموم امریکا‘ اسرائیل اور یہودیوں کے بارے میں ایک جیسے خیالات پائے جاتے ہیں‘ مسلم دنیا کا عام آدمی انہیں اسلام کا کٹر دشمن خیال کرتا ہے۔ یہ رجحان کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ہے نہ کسی خاص طبقہ میں پایا جاتا ہے‘ بلکہ عام آدمی کا خیال ہے اور پوری دنیا میں یکساں طور پر پایا جاتا ہے۔ اس کی شدت میں فرق [مزید پڑھیے]

1 2 3