Abd Add
 

بنگلا دیش

جماعتِ اسلامی کی فتح کا ڈَراوا

December 16, 2013 // 0 Comments

سجاتا سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر جاتیہ پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو جماعتِ اسلامی کے اقتدار میں آ جانے کا احتمال ہے۔ حسین محمد ارشاد نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ سے کہا کہ اُن (حسین محمد ارشاد) کے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ کون اقتدار میں آتا ہے

بنگلہ دیش میں بھارتی مداخلت

December 16, 2013 // 0 Comments

بنگلہ دیش کے معروف اخبار ’’نیو ایج‘‘ کے ایڈیٹر انچیف نورالکبیر نے کہا ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنی مرضی کی حکومت کے قیام کے حوالے سے ارادہ اور خواہش دونوں کو اب بے نقاب کردیا ہے۔ ایک ٹی وی ٹاک شو میں نورالکبیر نے کہا کہ بھارت کی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے ڈھاکا کے حالیہ دورے میں بھارتی قیادت کی اس خواہش کو کھل کر بیان کیا کہ وہ عوامی لیگ کی حکومت کو برقرار دیکھنا چاہتی ہے

مسلم قائدین کی دو روزہ عالمی کانفرنس

October 1, 2013 // 0 Comments

لاہور میں ۲۵ ،۲۶ ستمبر ۲۰۱۳ء کو اسلامی تحریکوں کی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اُمت مسلمہ اور انسانیت کو درپیش سنگین بحرانوں کا جائزہ لینے، ان کے بارے میں ایک متفق علیہ مؤقف اور اُمت مسلمہ کے لیے عملی نقشۂ کار تجویز کرنے کے لیے کانفرنس میں ۲۰ ممالک کے چالیس سے زائد رہنمائوں نے شرکت کی۔ مراکش سے ملائیشیا تک اسلامی تحاریک کے ان اہم سیاسی اور فکری رہنمائوں کی پاکستان آمد بحیثیت قوم ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔ یہ رہنما افراد نہیں، کروڑوں انسانوں کے نمائندہ اور ترجمان ہیں۔ کئی ممالک کے عوام نے متعدد بار ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے، اور اللہ کی توفیق سے ان سب رہنمائوں اور ان کی تحریکات کادامن ہر طرح کی لوٹ مار اور [مزید پڑھیے]

ڈھاکا میں فاشزم

June 16, 2013 // 0 Comments

نومبر۹ اور ۱۰ ۱۹۳۸ء کی شب جرمنی اور آسٹریا میں یہودیوں پر حملوں کا آغاز ہوا۔ یہ حملے نازی فوج اور شہریوں نے شروع کیے۔ ان دونوں کو ایڈولف ہٹلر نے بہت عمدگی سے اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا اور بالآخر اس تباہی کی راہ ہموار ہوئی جو جرمنی کا مقدر بنی۔ ڈھاکا میں ۵ اور ۶ مئی کی درمیانی شب وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے نازی فاشزم کی تاریخ دہرائی۔ پولیس، نیم فوجی دستوں اور فوجیوں کو گہری نیند میں ڈوبے ہوئے، حالات سے بے خبر احتجاجیوں کے خلاف بہت سفاکی سے استعمال کیا۔ حسینہ واجد کا ایک ہی مقصد ہے : ریاست پر قبضہ اور اپوزیشن کا مکمل خاتمہ۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم اور آپ ۲۰۱۳ء میں جی رہے ہیں، [مزید پڑھیے]

مشرقی پاکستان کی منصوبہ بند پسپائی

February 16, 2013 // 0 Comments

میں بنگلہ دیش کے قیام کا سبب بننے والی سازشوں کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں کہنا چاہتا۔ بہت سی باتیں سامنے آہی چکی ہیں۔ میرا زور اس نکتے پر ہے کہ سابق مشرقی پاکستان کو ہمیشہ اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا اور فیصلہ سازی کے عمل میں بھی سابق مشرقی پاکستان کے لوگوں کو کماحقہ شریک نہیں کیا گیا۔ ۱۹۷۰ء کے انتخابی نتائج کی روشنی میں اگر سب سے بڑی جماعت کو اقتدار دینے کا فیصلہ کرلیا جاتا تو ملک توڑنے کا باعث بننے والے انتخابات ملک کو جوڑے رکھنے کا وسیلہ بن جاتے۔ ۱۹۷۰ء کے عام انتخابات میں شیخ مجیب الرحمٰن کی فتح کو صدر یحییٰ خان اور ذوالفقار علی بھٹو نے ناگواری سے دیکھا کیونکہ شیخ مجیب کو اقتدار [مزید پڑھیے]

شیخ حسینہ کی دَم توڑتی حکومت

September 16, 2012 // 0 Comments

بنگلہ دیش میں حکمراں طبقے سے تعلق رکھنے والی آٹھ اعلیٰ شخصیات کی جانب سے بیرون ملک موزوں ملازمتیں تلاش کرنے کی کوشش کا پتا چلا ہے۔ ایک پڑوسی ملک کے خفیہ ادارے نے اپنے وزیر اعظم کو دی جانے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں حکمراں سیٹ اپ سے تعلق رکھنے والی آٹھ اعلیٰ شخصیات نے ۲۰۱۴ء سے ملازمت کے لیے بیرون ملک اعلیٰ درجے کی جامعات اور تھنک ٹینک سے رابطے کیے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ جن شخصیات نے بیرون ملک ملازمت تلاش کی ہے ان میں وزرا، مشیران اور چند قانون ساز بھی شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت میں اس وقت مشیر کی حیثیت سے کام کرنے والی دو شخصیات ایسی بھی ہیں جو امریکی [مزید پڑھیے]

حسینہ واجد کی گرتی ساکھ سے بھارت پریشان!

September 16, 2012 // 0 Comments

بھارت کے معروف ترین اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے ۲۹؍ اگست ۲۰۱۲ء کی اشاعت میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی گرتی ہوئی ساکھ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مضمون میں سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارتی خفیہ ادارے شیخ حسینہ کی مقبولیت میں کمی اور خالدہ ضیاء کی مقبولیت میں اضافے سے بہت پریشان ہیں۔ مضمون نگار لکھتا ہے کہ حسینہ واجد نے کئی معاملات میں بھارت کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ شرپسندوں کا قلع قمع کرنے کے نام پر بھارتی فورسز کو بنگلہ دیشی باشندوں پر فائر کھولنے کی اجازت بھی دی گئی، دہشت گردی [مزید پڑھیے]

1 4 5 6 7 8