بھارت فائدہ کیوں نہ اٹھا سکا؟
امریکا اور چین کے درمیان تجارت کے محاذ پر مناقشہ اب تک جاری ہے۔ یہ سمجھا جارہا تھا کہ بھارت اِس صورتِ حال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اور ایسا کرنے میں کامیاب بھی رہے گا، مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوسکا ہے۔ کیوں؟ بھارت اب تک اس مناقشے سے بھرپور فائدہ اس لیے نہیں اٹھا سکا کہ ایک طرف تو اس کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت محدود ہے اور پھر امریکا سے تنازعات بھی اب تک دور نہیں کیے جاسکے ہیں۔ امریکا اور چین کے درمیان یہ مناقشہ نقطۂ عروج پر گزشتہ برس پہنچا جب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ہاں سے منگوائی جانے والی اشیا پر غیر معمولی شرح سے ڈیوٹیز اور ٹیکس نافذ کیے۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں [مزید پڑھیے]