Abd Add
 

چین

آبادی کا تناسب

February 16, 2005 // 0 Comments

آبادی کا تناسب ☼ چین میں ۱۰۰ لڑکیوں پر ۱۱۹ لڑکوں کا تناسب ہو گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے چینی حکومت نے جنس کی تخصیص کی بنا پر اسقاطِ حمل کو گذشتہ ہفتے ممنوع قرار دے دیا ہے۔ ☼ ۶ جنوری کو چین میں ایک بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی چین کی آبادی اب ایک ارب ۳۰ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ ☼ ڈولفن تیرنے کی حالت میں ہی سوتی ہے۔ اُس وقت اُس کا آدھا دماغ سوتا ہے۔ جبکہ آدھا دماغ اس کے سانس کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے اور ایک آنکھ مشاہدے کا کام کرتی ہے۔ ☼ سفید تاج والی گوریّا اپنی سالانہ نقل مکانی کے دوران بہت کم سوتی ہے۔ اس سے اس کی پرواز میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ [مزید پڑھیے]

ہم چین سے خودمختاری کے طالب ہیں‘ نہ کہ علیحدگی کے!

November 1, 2004 // 0 Comments

جب چین نے ۱۹۵۰ء میں تبت میں جارحیت کی تو اس نے اس الگ تھلگ جاگیردارانہ ریاست میں جدیدیت کو متعارف کرانے کا وعدہ کیا لیکن اس کے بجائے اس نے وہاں مذہب و ثقافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے تبتی حکومت کو بشمول اس کے اعلیٰ ترین مذہبی و سیاسی رہنما کے جلاوطن ہونا پڑا۔ ۲ سال کی عمر میں تبتی بدھوں کے اعلیٰ مذہبی رہنما کی حیثیت سے ۱۴ویں دلائی لامہ کا تقرر ہوا اور چار سال کی عمر میں پھر ان کی تاج پوشی بھی ہو گئی۔ ۱۹۵۹ء میں دلائی لامہ کو بھارت فرار ہونا پڑا جس کے بعد وہ تبت کبھی نہیں لوٹے۔ ۴۵ سالوں تک ایک قوم کو بغیر سرزمین کے محفوظ رکھنے کی کوشش [مزید پڑھیے]

۱۰۵ فلسطینی جاں بحق

November 1, 2004 // 0 Comments

اسلحہ واپس لینے کی مہم ☼ اسلحہ واپس لینے کی امریکی فوج اور عراقی حکومت کی ۵ روزہ مشترکہ مہم کے دوران ایک مارٹر گولے کے عوض عراقیوں کو گیارہ امریکی ڈالر ادا کیے گئے۔ ☼ خودکشی کے دو معاہدے جن کے تحت جاپان میں گذشتہ ہفتے ۹ اشخاص نے اپنے آپ کو ہلاک کر لیا وہ انٹرنیٹ کے ذریعہ طے پائے تھے۔ ☼ سنگاپور کے ۴۰ ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کو پولیس نے دہشت گردوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ☼ سنگاپور میں ۲۰۰۲ء سے اب تک ۴۰ ایسے جنگجو گرفتار کیے جاچکے ہیں جن کا مبینہ تعلق القاعدہ سے ہے۔ ☼ ایک تازہ سرکاری رپورٹ کے مطابق چین میں سال ۲۰۰۲ء میں ۶ کروڑ بالغ افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں۔ [مزید پڑھیے]

1 4 5 6