امریکا کا اصل امتحان
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے جو چار سال گزارے اُن کے دوران امریکا کو بہت سے معاملات میں پیچھے دھکیل دیا۔ امریکا واحد سپر پاور کی حیثیت کا حامل اب بھی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اب اس میں وہ بات نہیں رہی۔ امریکا بہت سے معاملات میں پیچھے ہٹتا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر اُسے جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ کردار ادا کرنے کی سکت بظاہر اُس میں نہیں رہی۔ وہ چاہتا ہے کہ تمام معاملات پر اُس کا اجارہ برقرار رہے، مگر ایسا اب ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران امریکا نے چین کے سامنے خاصی کمزوری دکھائی۔ چین میں کورونا وائرس پر خاصے متاثر کن انداز سے قابو پایا گیا [مزید پڑھیے]