جمہوریت کا عالمگیر عہدِ زوال؟
آج دنیا بھر میں جمہوریت کو خطرے میں محسوس کیا جاسکتا ہے۔ آمریت کے ادوار آتے جاتے رہتے ہیں۔ آمریت اب شکل بدلنے لگی ہے۔ بعض جمہوری معاشروں میں ایک خاص طبقہ اتنا مضبوط ہوچکا ہے کہ تمام فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور اقتدار و اختیار کے تمام مآخذ پر اثر انداز ہوکر اپنے مفادات کو زیادہ سے زیادہ پروان چڑھاتا رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں معاملات مزید الجھتے ہیں اور عام آدمی کے لیے زندگی دشوار تر ہوتی جاتی ہے۔ جمہوری معاشروں میں حقیقی نمائندگی کا فقدان ہے۔ منتخب ایوانوں پر وہ لوگ متصرف ہیں جو عوام کے حقیقی نمائندے نہیں اور یوں اُن کے ہاتھوں میں تمام وسائل اُن کی مرضی کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ کوئی کتنی [مزید پڑھیے]