Abd Add
 

آزادیٔ اظہار

کتنا آزاد ہے مغرب کا ’’آزاد‘‘ میڈیا؟

September 1, 2010 // 0 Comments

مشکل ہی سے کوئی دن ایسا گزرتا ہے جب مسلمانوں کو باور نہ کرایا جاتا ہو کہ مغرب کے معیارات ہی سب کچھ ہیں اور ساتھ ہی انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر اچھی، پرسکون اور قابل رشک زندگی بسر کرنی ہے تو مغرب کے معیارات کو اپنالیں۔ مغرب کے بعض مبصرین تو اس حد تک جاچکے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کو بھی اپنا پیدائشی حق سمجھنے لگے ہیں۔ ڈنمارک کے ملعون کارٹونسٹ کو حضور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کا حق ہے، مغربی میڈیا کو توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی آزادی ہے اور مسلمانوں کو اس آزادی کے سائے میں زندہ رہنا چاہیے! ہمیں بتایا جاتا ہے کہ مغرب میں عوام [مزید پڑھیے]