بھارت کی مغربی ایشیائی حکمت عملی!
مودی کا دورۂ متحدہ عرب امارات تعلقات کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ مودی حکومت اب اپنے معاشی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مغربی ایشیا کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔ بھارت کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ ’’خلیج فارس ہمارے لیے اب صرف توانائی کے حصول کا ذریعہ نہیں رہا، بلکہ اس سے بڑھ کر سرمایہ کاری کا ایک ذریعہ بن چکا ہے‘‘۔ اور اگر اس حوالے سے دیکھا جائے تو ابوظہبی کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ بھارتی سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ آنے والے سالوں میں جیسے جیسے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں، متحدہ عرب امارات بھارت کو خطے کا اہم ملک بنانے کے لیے درکار حمایت فراہم کرے گا۔ ماضی میں بھارت نے ایسی توجہ [مزید پڑھیے]