ہندوستان: بے روزگاری کا شدید بحران!
ایک زمانہ تھا، جب نہ پڑھائی بوجھ سمجھی جاتی تھی نہ ہی پڑھے لکھے لوگوں کے لیے نوکری حاصل کرنا کوئی مشکل عمل تھا۔چونکہ پڑھے لکھے لوگوں کا تناسب بھی کم تھا لہٰذا نوکریوں کا حصول آسان مرحلہ سمجھا جاتا تھا۔ اُس زمانہ میں اگر کوئی ولایت سے ڈگری حاصل کرلے تو اس کے کیا ہی کہنے، لیکن آج ایسا نہیں ہے۔ روزگار کے حساب سے دیکھا جائے تو بھارت میں آج سے پچاس سال پہلے ملک کی اکثریت بڑے شہروں سے دور گاؤں اور دیہات کی زندگی بسر کرتی تھی اور کھیتی باڑی ہی راست یا بلاواسطہ ان کے مسائل کا حل تھا۔ لیکن آج گاؤں اور دیہات خالی ہوتے جا رہے ہیں۔ اکثریت شہروں کا رخ کررہی ہے اور شہر بھی اپنا دامن [مزید پڑھیے]