افغانستان میں بھارتی مخالفت میں تیزی
جب ۱۹۸۹ ء میں روس افغانستان سے نکل گیا، تو کشمیر میں پاکستان کی سرپرستی میں بھارتی حکمرانی کے خلاف مزاحمت میں تیزی آئی۔ یہ جنگ کشمیر کے متنازع سرحدی علاقے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان برسوں سے چلی آرہی ہے، لیکن اب اس جنگ کو افغانستان سے بھی ایک ربط حاصل ہے کیونکہ کابل بھی اب پاکستان اور نئی دہلی کے درمیان جنگ کا میدان بن چکا ہے۔ اگست میں جب سے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے وہاں غیر انسانی کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، کابل کی حکومت کے بھارت کے اس اقدام کے حق میں کئی بیانات ریکارڈ کا حصہ بنے ہیں۔ افغانستا ن کے لوگوں کے خیالات عمومی طور پر پاکستان مخالف ہیں، لیکن کشمیر کی [مزید پڑھیے]