Abd Add
 

زندگی

انسانی زندگی قبل از پیدائش

January 1, 2006 // 0 Comments

اسلام میں انسانی زندگی کے ہر مرحلے کا احترام کیا گیا ہے۔ اس گفتگو میں انسانی زندگی کے قبل از پیدائش مراحل کا اسلامی شریعت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ہے۔ گذشتہ تین چار دہائیوں سے انسانی زندگی‘ جان اور روح کے معاملات کو سائنسی ترقی اور بہت سے حیاتِ طبی (Bio-medical) ترقی کے عنوانات کے حوالوں سے دیکھا گیا ہے جو انسانی زندگی‘ صحت‘ طبعی‘ نفسیاتی اور سماجی ترتیب میں نمایاں ہیں۔[مزید پڑھیے]

عقیدہ اور زندگی

April 1, 2005 // 0 Comments

فانی انسان کی زندگی محدود ہے اور زمین پر اس کے دن گِنے چُنے ہیں۔ یہ ہولناک کائنات جس کے اندر انسان رہتا ہے‘ اِس کے مقابلے میں وہ ایک ذرۂ بے مقدار ہے جس کا کوئی ٹھکانا ہے نہ قدر و قیمت۔ ازل سے ابد تک کا ہولناک زمانہ ایک طرف رکھو اور ایک فانی انسان کی زندگی کو دوسری طرف‘ تو یہ اُس کے مقابلے میں محض بجلی کی ایک چمک یا آنکھ کی جھپک نظر آئے گی۔ لیکن یہ فانی انسان‘ یہ ذرۂ پریشان‘ یہ گِری پَڑی بے مقدار چیز ایسی طاقت کی مالک بھی ہے جس سے وہ ایک ہی لحظہ میں ازل و ابد کی قوت سے جاملے‘ طول و عرض میں پھیل کر اس عظیم کائنات کے برابر ہو [مزید پڑھیے]