Abd Add
 

ملائیشیا

کم جونگ نام ’’وی ایکس‘‘ کا نشانہ کیسے بنے؟

March 1, 2017 // 0 Comments

ملائیشیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو اعصاب شکن زہریلے مادے ’’وی ایکس‘‘ سے ہلاک کیا گیا۔ اس مادے کو اقوامِ متحدہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے زمرے میں شمار کرتی ہے۔ رینڈ کارپوریشن کے ساتھ کام کرنے والے دفاعی ماہر بروس بینیٹ نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وی ایکس مادہ کیسے کام کرتا ہے؟ وی ایکس ایک غیر معمولی تباہ کن کیمیائی ہتھیار ہے اور اس کا ایک قطرہ بھی انسانی جلد پر گرنے سے انسان مر سکتا ہے۔ یہ کیمیکل جلد کے راستے انسانی جسم میں داخل ہو کر نظامِ اعصاب کو تباہ کر دیتا ہے۔ وی ایکس تیل کی طرح کا مادّہ ہے اور [مزید پڑھیے]

ملائیشیا کی اسلامی ایئرلائن کے ہندو مالک

January 1, 2016 // 0 Comments

حال ہی میں ملائیشیا میں ایسی پہلی ایئر لائن شروع کی گئی جس کے تمام اصول و ضوابط اسلامی شرعی قوانین کے مطابق ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایئر لائن کی ابتدا ایک ہندو جوڑے روی الگیندرن اور کارتھیانی گووندن نے کی ہے۔ ایئر لائن کا نام ’رایانی ایئر‘ رکھا گیا ہے اور اس کا آغاز ۲۰ دسمبر ۲۰۱۵ء کو ہوا ہے۔ روی اور کارتھیانی کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ روی کے دادا ۱۹۳۰ء کے عشرے میں تامل ناڈو سے ملائیشیا منتقل ہوئے تھے لیکن روی کی پیدائش کوالالمپور میں ہوئی۔ اُن کا طیاروں کی خرید و فروخت کا کاروبار ہے لیکن وہ ایک ایئر لائن شروع کرنے کے بھی خواہشمند تھے۔ روی کی اہلیہ کارتھیانی گووندن پہلے بینکنگ سیکٹر [مزید پڑھیے]

’’نیو ورلڈ آرڈر اور دہشت گردی کے خلاف جنگ‘‘ جھوٹ ہے!

March 16, 2015 // 1 Comment

نیو ورلڈ آرڈر خود مختار ریاستوں کے لیے خطرہ اور دہشت گردی کیخلاف جنگ ایک بڑا جھوٹ ہے جبکہ دہشت گردی خود امریکا میں پروان چڑھتی ہے۔ ماہرین نے یہ بات ’’نیو ورلڈ آرڈر، جنگ کا نسخہ یا امن کا؟‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ کانفرنس میں کہی۔ [مزید پڑھیے]

ملائیشیا کے علاقے صباح پر حملہ

April 1, 2013 // 0 Comments

فلپائن کے جنوب میں سرگرم مسلم عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر غیر معمولی ہلچل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ۱۱؍ فروری کو خود ساختہ رائل آرمی آف دی سلطنت آف سُلو کے سپاہیوں نے ملائیشیا کی ریاست صباح پر حملہ کیا۔ اس حملے کا بھی وہی انجام ہوا جو عام طور پر ایسے حملوں کا ہوا کرتا ہے۔ حملے میں بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد نے حصہ لیا۔ یہ لوگ جنوبی فلپائن سے کشتیوں میں آئے تھے۔ یہ حملہ آور اور سلطان دونوں فلپائن کے شہری ہیں۔ ایک بھی گولی چلائے بغیر انہوں نے ایک گاؤں پر قبضہ کرلیا جس کے مکین گہری نیند میں ڈوبے ہوئے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ صباح پر سلطان آف سُلو کے حق ملکیت کو قائم کرنے [مزید پڑھیے]

ملائیشیا… سی آئی اے کا اگلا شکار!

August 16, 2011 // 0 Comments

پوری دنیا تقریباً عالمی معاشی سونامی کی زَد میں ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق معاشی بحران کے نتائج اتنے دوررس مرتب ہوں گے کہ آئندہ چند دہائیوں تک دیوالیہ ہونے والے بینک اور بڑی بڑی دیوہیکل کمپنیاں اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتیں۔ اس معاشی بحران نے نہ صرف لوگوں کو بے گھر کیا بلکہ بے روزگار بھی کر دیا ہے اور امریکا جیسے ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم ملک کی بنیادیں تک ہلا کر رکھ دی ہیں۔ وہاں پر ’’فلیٹ سٹی‘‘ کے نام سے شہر تک آباد ہو چکے ہیں۔ یورپ میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے اور تاحال بے روزگاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاشی سونامی نے مسلم ممالک تک کو نہیں چھوڑا، حالانکہ یہ بحران امریکا میں آیا اور [مزید پڑھیے]