مسلم دنیا میں قیادت کا فقدان۔۔۔
ایک بار پھر مغربی طاقتیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مسلم ممالک پر دباؤ بڑھارہی ہیں۔ یہ معاملہ کسی ملک کو تسلیم کرنے کا نہیں بلکہ مسلم دنیا کے ایمان کے سینے میں خنجر گھونپنے کا ہے۔ اسرائیل کا وجود مسلم دنیا کے جسم میں پل پل پھیلتے ناسور جیسا ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے اختتام پر اسرائیل کو قائم کرکے مغربی طاقتوں نے مسلم دنیا کے لیے ایک مستقل نوعیت کی اذیت کا سامان کیا۔ اسرائیل کے ذریعے مسلم دنیا کو اذیت دینے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ پہلی جنگِ عظیم کے نتیجے میں جو نفرت پیدا ہوئی تھی، اس نے یہودیوں کو بہت بڑے پیمانے پر موت کے گھاٹ اتارنے کا سامان کیا۔ جرمن نازیوں نے یہودیوں سے صدیوں کے دوران [مزید پڑھیے]