ترکی ۔ مغرب کشیدہ تعلقات اور نیٹو!
آج نیٹو کو سب سے بڑا چیلنج روس سے نہیں بلکہ اپنے اراکین کی جانب سے درپیش ہے۔ ترکی اور متعدد یورپی اتحادیوں کے درمیان تنازعات ایک بار پھر عروج پر ہیں، جس کی وجہ سے تنظیم کی اجتماعی فیصلہ سازی کی صلاحیت بُری طرح متاثر ہو رہی ہے، اگر ان مسائل کو بروقت حل نہیں کیا گیا تو دنیا کے طاقتور اتحاد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تازہ ترین واقعہ ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی جانب سے نگورنو کاراباخ پر قبضے کے لیے جنگ کی کھلی حمایت کرنا ہے۔ یہ جنگ روس کے زیر سرپرست ایک معاہدے کے بعد ختم ہوئی۔ اس جنگ میں ترکی کی جانب سے فوجی امداد اور شامی جنگجو بھیجے گئے، اور اپنے نیٹو اتحادیوں کو صرف دکھانے [مزید پڑھیے]