نائیجیریا ، پولیس کے خلاف نوجوانوں کی تحریک
نائیجیریا ایک ایسی ریاست ہے جو سانس لے رہی ہے، اگرچہ کہ ماسک کی وجہ سے اسے سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔۷؍اکتوبر کو رشوت کے خلاف بنائی جانے والی بدنام زمانہ خصوصی فورس کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل گئی، ڈیلٹا ریاست کے شہر اوغلی میں بنائی گئی اس ویڈیو میں خصوصی فورس کا ایک اہلکار ایک شہری کو ہلاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے شہری کو گولی مارنے کے بعد وہ شخص اپنے گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلاجاتا ہے۔ اس واقع نے سیکڑوں نائیجیرین کو اپنے ساتھ پیش آنے والے برے واقعات بیان کرنے کی ہمت دلادی، جو ماضی میں بدنام خصوصی فورس کی وجہ سے ان کے ساتھ پیش آئے، ان واقعات میں ان کے قریبی عزیز اور ساتھیوں کا [مزید پڑھیے]