Abd Add
 

قطب شمالی

ہیلری کلنٹن اور ہنری کسنجر آمنے سامنے

February 16, 2010 // 0 Comments

ہنری کسنجر سے کون واقف نہیں۔ وہ امریکی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ عملی سیاست سے کنارہ کش ہونے کے بعد ہنری کسنجر نے تجزیہ نگار کی حیثیت سے شہرت پائی۔ وہ آج بھی مختلف اخبارات اور جرائد کے لیے تجزیے تحریر کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں انہیں پڑھنے اور سننے والوں کی خاصی بڑی تعداد ہے۔ ہیلری کلنٹن خاتون اول رہ چکی ہیں۔ اب وہ امریکی وزیر خارجہ ہیں۔ وزارت خارجہ میں اہم ذمہ داریاں کیا کیا ہوتی ہیں، ترجیحات کا تعین کس طرح ہوتا ہے، امریکی صدور کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کسی بھی جنگ کو کس طور سمیٹا جاتا ہے، ان امور پر ہنری کسنجر اور ہیلری کلنٹن نے امریکی جریدے نیوز ویک سے جو گفتگو کی [مزید پڑھیے]

قطب شمالی انسانی تاریخ میں پہلی بار جزیرہ بن گیا

December 16, 2008 // 0 Comments

قطب شمالی کی برف معلوم انسانی تاریخ میں پہلی بار پگھل گئی ہے، جس سے قطب شمالی جزیرہ بن گیا ہے اور اب بحری جہاز قطبِ شمالی کا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ تاریخی واقعہ گزشتہ دنوں مصنوعی سیارے سے لی جانے والی تصاویر سے ظاہر ہوا۔ ان تصاویر سے معلوم ہوا کہ قطبِ شمالی کے شمال مغربی اور شمال مشرقی سمندر میں واقع برف پگھلنے سے سمندری راستے کھل گئے ہیں۔ جہاز ران کمپنیاں سوا لاکھ برسوں میں پہلی بار کھلنے والے اس سمندری راستے سے فائدہ اٹھانے کا سوچ رہی ہیں۔ جرمنی کی بیلوگا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے برس جاپان کے لیے جہازوں کو اس شمالی مغربی راستے سے بھیجے گی جس سے اسے ساڑھے چھ ہزار کلومیٹر فاصلے کی [مزید پڑھیے]

قطب شمالی کے پگھلتے گلیشیئر

November 1, 2005 // 0 Comments

مختصر مختصر *۔۔۔ قطب شمالی سے قریب کے علاقے کی برفیلی پہاڑی (Arctic Ice cap) اگر موجودہ رفتار سے پگھلتی رہی تو ۵۰ سالوں میں یہ باکل غائب ہوجائے گی۔ (نیوز ویک ‘ ۱۰ اکتوبر ۲۰۰۵) *۔۔۔ ایک تازہ سروے کے مطابق سرد جنگ کے بعد سے مسلح جنگوں میں ۴۰ فیصد کمی آئی ہے لیکن بین الاقوامی دہشت گردی سیاسی تشدد کی وہ واحد شکل ہے جس میں اضافہ ہوا ہے۔ (بحوالہ ٹائم میگزین ۳۱ اکتوبر ۲۰۰۵) *۔۔۔ ماں یا باپ اپنے تیسرے بچے کی پیدائش پر اگر ایک سال کی چھٹی بغیر تنخواہ کے لیں گے تو فرانسیسی حکومت انہیں 916 ڈالر ماہانہ وظیفہ دے گی ۔ واضح رہے کہ 47 فیصد اضافے کے بعد وظیفے کی رقم 916 ڈالر ہوئی ہے۔ (بحوالہ:ٹائم [مزید پڑھیے]