Abd Add
 

احتجاجی مظاہرے

شہریت کا قانون اور تقسیم ہوتے خاندان

February 1, 2020 // 0 Comments

بھارت میں ’’شہریت ترمیمی‘‘ بل کے خلاف احتجاج میں نوجوان اور خاص طور پر لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں میں اب تک پولیس تشدد سے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیس سالہ طالبہ پری یا بھی اِن مظاہروں میں حصہ لیتی ہیں لیکن انھیں پولیس تشدد سے زیادہ اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ان کے والد کو ان کی سرگرمیوں کا علم نہ ہوجائے اور وہ ان کی تعلیم بند نہ کروادیں۔ پری یا اپنے والد کے بارے میں بتاتی ہیں کہ’’وہ مسلمانوں سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار مسلمانوں کو سمجھتے ہیں۔ میں نے کئی بار ان سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہر [مزید پڑھیے]

پیٹرول نرخ میں اضافہ

August 1, 2005 // 0 Comments

پیٹرول نرخ میں اضافہ ٭ پاکستان میں گذشتہ ۵ سال میں پیٹرول کے نرخوں میں ۶۰ء۲۹۱ فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ٭ اندازہ ہے کہ عنقریب پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر فی لیٹر (۶۰ روپے تقریباً) ہو جائے گی۔ ٭ گذشتہ ڈیڑھ سال میں حکومتِ پاکستان نے ایک ارب ۷۸ کروڑ روپے کی نئی گاڑیاں خریدی ہیں۔ (بشکریہ: روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘) ٭ یکم جولائی کو ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کے لیے ہونے والے سالانہ احتجاجی مظاہرے میں منتظمین کے مطابق تقریباً ۲۱ ہزار لوگوں نے شرکت کی جبکہ گذشتہ دو سالوں میں منعقد ہونے والی دونوں ریلیوں میں شرکا کی تعداد تقریباً ۵ لاکھ تھی۔ (بشکریہ: امریکی ہفت روزہ میگزین ’’ٹائم‘‘۔ ۱۱ جولائی ۲۰۰۵)