کیا امریکا سعودی خصوصی تعلقات ختم ہو جائیں گے؟
امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں۔ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑا حلیف درکار ہے۔ سعودی عرب کی شکل میں اُس کی مراد پوری ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے بیشتر اہم عالمی امور میں امریکا کی ہم نوائی سے کبھی گریز نہیں کیا۔ ایسا اس لیے ہے کہ سعودی حکمراں خاندان کو اپنی بقا کے لیے واحد سپر پاور کی ضرورت ہے۔ شاہی خاندان کے علاقائی اور عالمی بدخواہوں کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ ذرا سوچ سمجھ کر ہاتھ ڈالنا، ہم پر امریکا کا ہاتھ ہے! امریکا میں ری پبلکنز کی حکومت ہے۔ ری پبلکنز نے ڈھائی تین عشروں کے دوران سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے پر خاص توجہ دی ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعت ہونے کے [مزید پڑھیے]