سعودی عرب

سعودی عرب: عجلت پسند شہزادہ

February 1, 2016 // 0 Comments

سعودی عرب میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا اور مزید بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے۔ حکمراں خاندان آلِ سعود کے آبائی دارالحکومت کو ترک عثمانی سلطنت نے کالعدم قرار دے دیا تھا، مگر اب اِسے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ترقی دی جارہی ہے۔ سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کے صاحبزادے تیس سالہ نائب ولی عہد محمد بن سلمان میں بہت کچھ کر گزرنے کا جذبہ موجزن ہے۔ وہ اپنے ملک میں معیشت اور معاشرت، دونوں کی اِصلاح چاہتے ہیں۔ مگر ایسا کرنا آسان نہیں۔ محمد بن سلمان جو کچھ کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں، اُس کے بارے میں میڈیا کو بتانا بھی پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا ہے۔ [مزید پڑھیے]

سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کا رجحان

January 4, 2016 // 0 Comments

سعودی وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ شادیوں کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی شہریوں میں دوسرے ممالک کے افراد سے شادی کرنے کا رواج فروغ پارہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان شادیوں میں سب سے زیادہ شادیاں سعودی مرد اور یمنی خواتین کے درمیان ہوئی ہیں۔ یمنی خواتین کے بعد شامی اور فلسطینی خواتین کی تعداد ہے جنہوں نے سعودی مردوں سے شادی کی ہے۔ ان اعداد کے مطابق سعودی خواتین سے شادی کرنے والوں میں سب سے زیادہ کویتی شہری ہیں۔ علاقوں کے لحاظ سے مکہ میں سعودیوں اور دوسری قومیتوں کے افراد کی شادی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار نے یہ بھی دکھایا کہ پچھلے سال ہونے والی ۸ء۲۷ فیصد شادیاں اس سال طلاق [مزید پڑھیے]

سعودی عرب :بادشاہت کے لیے ممکنہ چیلنج

June 16, 2015 // 0 Comments

برقع پوش خواتین اپنے اسمارٹ فون پر ان کی تصاویر لگا کر خوش ہو رہی ہیں،صحافی ان کے ہر اقدام پر تعریف کے پل باندھ رہے ہیں،سفارت کار ان کے بارے میں چھوٹی چھوٹی خبریں حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف نظر آتے تاکہ اپنے دارالحکومتوں کو با خبر رکھ سکیں۔وہ نوکر شاہی جو کبھی سارا دن میزوں پر سر رکھے اونگھتی تھی، اب راتوں کو جاگ کر ان کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف نظر آتی ہے۔ان سب باتوں کی وجہ ہیں محمد بن سلمان،سعودیہ کے وزیر دفاع اور بادشاہ سلمان کے شاہی فرمان کے مطابق نائب ولی عہد،جنہوں نے غیر معروف ہوتے دارالحکومت ریاض کو دوبارہ شہ سرخیوں میں جگہ دلا دی ہے۔ جنوری میں بننے والے بادشاہ سلمان جو کہ [مزید پڑھیے]

1 2 3