عسکریت پسند اور کاروباری اشرافیہ کا گٹھ جوڑ
لبنانی پہاڑیوں کے مغرب میں واقع سرسبز وشاداب وادی بقہ دور سے ہی دلکش نظر آتی ہے،یہاں کی کھجور اور شراب مشہور ہیں۔شام اور لبنان کے سرحدی علاقے میں موجود یہ وادی رومیوں کے زمانے سے زرعی اجناس کے لیے مشہور ہے۔ جب میں نے ۲۰۱۶ء کی گرمیوں میں میٹھے انگوروں کے باغات دیکھنے کے لیے اس وادی کا دورہ کیا تو میں دس لاکھ شیل اور بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کودیکھ کر حیران رہ گئی۔شام کی تباہ کن خانہ جنگی نے لاکھوں انسانی جانوں کو نگل لیاہے اور ماضی میں روشن رہنے والے شہروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ اس جنگ سے کئی جہادی گروپوں نے جنم لیا، ہر گروپ نے اپنے سے پہلے گروپ کے مقابلے میں زیادہ تشدد کیا۔ [مزید پڑھیے]