افریقا میں جمہوریت کے امکانات
صحرائی افریقا کے ممالک کی آزادی کا سلسلہ ۶ دہائیوں پہلے شروع ہوا۔گزشتہ ساٹھ سالوں میں ان ممالک میں جمہوریت غیر مساوی طریقے سے فروغ پاتی رہی۔ سرد جنگ کے دوران اکثر افریقی ممالک میں روس یا امریکی حمایت یافتہ فوجی حکومتیں رہیں۔ بعدازاں کچھ ممالک میں تو جمہوری نظام نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں، لیکن اکثر ممالک حقیقی جمہوریت قائم کرنے میں ناکام رہے۔آج افریقا کی صرف ۱۱فیصد آبادی ان ممالک میں رہتی ہے جنہیں صحیح معنوں میں آزاد کہا جاسکتا ہے۔تاہم تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ ۲۰۱۰ء سے ۲۰۱۴ء کے درمیان اس خطے کے ممالک میں ۹ دفعہ اقتدار ایک حکمران سے دوسرے کو منتقل ہوا۔ تاہم ۲۰۱۵ء سے اب تک ۲۶ دفعہ اقتدار ایک سے دوسرے حکمران کو منتقل ہو چکا [مزید پڑھیے]