سری لنکا :چینی ’’آرٹ آف وار ‘‘
جون کے وسط میں سری لنکا کو چین کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ماسک اور دیگر طِبّی آلات وافر مقدار میں فراہم کیے گئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سری لنکا بیجنگ کی خارجہ پالیسی اور ’’امداد کی سفارت کاری‘‘ کا ایک بڑا ہدف ہے۔ چین کی ’’انڈو پیسیفک ‘‘میں تو سیع پسندانہ عزائم اور ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبے کی تشہیر اور اب ’’ہیلتھ سلک روڈ ‘‘منصوبے کا آغاز امریکا اور چین میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن رہا ہے۔ امریکی سفیر ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے اہم سمندری تجارتی راستوں،اور نئی سرد جنگ اور حالیہ کشیدگی کے ماحول میں سری لنکا کی تزویراتی حیثیت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ سری لنکا کے ساتھ تعلقات [مزید پڑھیے]