علم- ماہیت اور ذرائع
علم ایسا لفظ ہے جو ہم اپنی گفتگو میں اکثر استعمال کرتے ہیں۔ فعل کے طور پر استعمال کریں تو حصولِ علم کے معنی جاننے کے ہوتے ہیں اور اسم یا Noun کے طور پر استعمال کریں تو علم کے معنی مرتب معلومات ہوتے ہیں۔ علم کی اہمیت کے سلسلے میں انسانوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ کسی بھی شخص سے دریافت کریں تو وہ یہ کہے گا کہ انسان کے لیے علم ضروری ہے اور ہماری زندگی علم کی روشنی میں گزرنی چاہیے۔ علم کی قدروقیمت پر موجودہ دور کے لوگ بھی متفق ہیں اور ماضی کے افراد بھی علم کی اہمیت کا اقرار کرتے رہے ہیں۔ علم کے بارے میں چند بنیادی سوالات پیدا ہوتے ہیں، مثلاً: علم کیا ہے؟ کن موضوعات [مزید پڑھیے]