ترکی: ایردوان کی واپسی!
ایک بار پھر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی سیاست میں اپنی بھرپور صلاحیت اور مہارت کا لوہا منوالیا ہے۔ حالیہ انتخابات میں ان کی بھرپور واپسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ترک سیاست پر ان کے نقوش کتنے گہرے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ایردوان کی بھرپور کامیابی ترکی سمیت پورے خطے کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔ یکم نومبر ۲۰۱۵ء کو ترکی کی جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے عام انتخابات میں ایک بار پھر یہ بات ثابت کردی کہ ترک عوام کا اس پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔ بیشتر سیاسی پنڈتوں کا خیال تھا کہ جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) ۷؍ جون کے عام انتخابات سے بھی بری کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ تب اے کے پارٹی [مزید پڑھیے]