خلیج بحران، پاکستان کو نئی حکمتِ عملی کی ضرورت؟
حال ہی میں بھارت نے اچانک مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر کے اسے وفاق کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کر دیا۔ پاکستان کے پُرجوش وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے کو اٹھانے کے لیے ایٹمی جنگ کی دھمکی سمیت تمام تر ذرائع استعمال کیے ہیں۔ زیادہ تر ممالک نے ان کی آواز پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، بلکہ اس بات پر زوردیا کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو مل جل کر حل کریں۔پاکستان کے سیاستدانوں اور عوام کو دنیا بھر کے ردعمل سے اتنی مایوسی نہیں ہوئی جتنی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایسے موقع پربھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑا سول ایوارڈ دیے جانے پر ہوئی۔ تاریخی طور پر پاکستان ان دونوں ممالک کو [مزید پڑھیے]