قطر متحدہ عرب امارات تنازع اور واشنگٹن
خلیجی ریاستیں اب تک تقریبا ۱۰۰ملین ڈالر اس مہم جوئی پر خرچ کر چکی ہیں، جو انہوں نے سفارتی تعلقات کے خراب ہونے کے بعد ۳ سال سے شروع کی ہوئی ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے امریکا قطر اسٹریٹیجک مذاکرات کا افتتاح کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ خلیجی ریاستوں کے تنازعات اب ماضی کا حصہ ہیں، یہ ریاستیں ایک دوسرے کے خلاف نفرتوں کو دفن کر کے سفارتی تعلقات کا نئے سرے سے آغازکر چکی ہیں لیکن پومپیو کے بیان کے برعکس ۱۰۰ ملین ڈالر کی رقم یہ ظاہر کرتی ہے کہ سفارتی تعلقات کی تجدید میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ اصل موضوع یہ ہے کہ ۳ سال پہلے دو خلیجی ریاستوں کے سفارتی تعلقات ختم ہونے کے [مزید پڑھیے]