انیسویں صدی کے اردو اخبارات

January 1, 2007 فیچر معارف 0

انیسویں صدی کے اردو اخبارات کے مرتب ڈاکٹر شعائر اﷲ خاں وجیہی نے ڈیڑھ صدی پیشتر کے محفوظ رہ جانے والے اردو اخبارات کے بارے میں بیش قیمت معلومات فراہم کی ہیں۔ روزنامہ اخبارات کو ہمیشہ کم نگاہی سے دیکھا گیا ہے اور ان میں مندرج معلومات کو سطحی، غیرادبی اور وقتی مفاد سے وابستہ مانا گیا ہے حالانکہ اگر کسی دور کے تاریخی، تہذیبی، تمدنی، لسانی، ادبی، سیاسی، سماجی یا دوسری کسی قسم کی تاریخ مرتب کرنا ہو تو یہ روزنامہ اخبارات جنہیں اکثر ہر ماہ کباڑی کے حوالہ کر دیا جاتا ہے، بیش قیمت سرمایہ کی حیثیت سے مانے جائیں گے۔